ETV Bharat / state

دس لاکھ نوجوانوں کو نوکری دینے کا وعدہ

پریس کانفرنس کے ذریعے آج تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار میں ہماری حکومت آئی تو پہلی کابینہ میں ہی 10 لاکھ نوجوانوں کو ملازمت دیں گے جو مستقل ہوگی۔

پہلی کابینہ اجلاس میں 10 لاکھ نوجوانوں کو ملازمت: تیجسوی یادو

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 6:29 PM IST

Updated : Sep 27, 2020, 6:41 PM IST

ریاست بہار میں حزب اختلاف کے رہنما تیجشوی یادو نے آج پریس کانفرنس کے ذریعے بیروزگاری کے معاملے پر موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ راسٹریہ جنتا دل کی جانب سے گزشتہ دنوں بے روزگاری پورٹل بنایا تھا۔ جس میں اب تک 9 لاکھ 47 ہزار 334 بے روزگار نوجوانوں نے اپنے بایو ڈاٹا کے ساتھ اندراج کیا ہے، وہیں مسڈ کال سے 13 لاکھ 11 ہزار 626 نوجوانوں نے اندراج کیا ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 22 لاکھ 58 ہزار نوجوانوں نے بے روزگار پورٹل پر اپنا اندراج کیا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو نوجوانوں کے روزگار اور پلائن کی کوئی فکر نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں بے روزگاری میں شدید اضافہ ہوا ہے جس سے نوجوان پریشان ہیں۔

ویڈیو

تیجسوی یادو نے کہا کہ 'ریاست میں 60 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے جبکہ 48 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔ ریاست میں 10 لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمتوں کا عہدہ خالی ہے، لیکن ڈبل انجن کی حکومت خاموش ہے ۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ 'اگر ہماری حکومت بہار میں آئی تو پہلا کام بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا۔ پلائن کیسے روکا جائے اس پر بھی ہم کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پہلے کابینہ میں ہی 10 لاکھ ویکنسی نکال کر نوجوانوں کو ملازمت دں گے ۔ یہ ملازمت یقینی طور پر سرکاری اور مستقل عہدے پر ہوگی۔

Last Updated : Sep 27, 2020, 6:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.