پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر صحت تیجسوی یادو گزشتہ دیر رات اچانک پی ایم سی ایچ پہنچے اور سیدھے ٹاٹا وارڈ میں داخل ہوگئے جہاں بدنظمی کو دیکھ ہسپتال انتظامیہ کو خوب کھری کھوٹی سنائی۔ Tejashwi Yadav Surprise visit to PMCH
اس دوران ایمرجنسی وارڈ میں کوئی ڈاکٹر، نرس موجود نہیں تھا اور مریضوں کے ارد گرد پھیلے گندگی کو دیکھ تیجسوی یادو نے فورا ہسپتال کے ڈائریکٹر کو فون لگایا اور پوچھا، آپ کہاں ہیں؟ ہسپتال آئیے۔ ڈائریکٹر فوراً ہسپتال پہنچے جہاں پہلے سے موجود وزیر صحت نے ڈائریکٹر سے کہا کہ آپ ہسپتال کی کیا حالت بنا رکھی ہے۔
وزیر صحت تیجسوی یادو نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ڈائرکٹر سے کہا کہ ہمارے ساتھ آئیے اور مریض وارڈ کے بیت-الخلا میں دیکھئے کیا حال ہے، بیت الخلاء میں مریض کیسے جانے کی ہمت کرے گا۔ تیجسوی یادو نے ڈائریکٹر کو ساتھ لیکر پورے ہسپتال کا معائنہ کیا، اس دوران ایک جگہ برآمدے پر لاش پڑا ہوا تھا، تیجسوی نے ڈائرکٹر سے جواب طلب کیا کہ کیا یہی انسانیت ہے؟ کیا مرنے کے بعد جسد خاکی کے ساتھ اس طرح کا سلوک ہونا چاہیے؟
تیجسوی یادو نے ڈائریکٹر کو انتباہ کیا اور کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر ہسپتال کو پوری طرح سے درست کرکے مجھے رپورٹ سونپے، اگر ہسپتال کی صحت اچھی نہیں رہے گی۔ تو بہار کے لوگوں کا صحت کیسے صحیح رہے گا۔
تیجسوی یادو نے پی ایم سی ایچ کے بعد گردنی باغ میں واقع گارڈینر ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔ تیجسوی کے فارمل جنس اور ٹی شرٹ میں ہونے کی وجہ سے وہاں کے ڈاکٹروں نے فوری طور پر پہچان نہیں پائے، تاہم تیجسوی یادو نے تمام ڈاکٹرز کو ساتھ لیکر پورے ہسپتال کا معائنہ کیا اور کئی جگہوں پر کمی دیکھ کر سخت ہدایت دی۔ Tejashwi Yadav visit to PMCH
مزید پڑھیں:
پٹنہ کے تمام ہسپتالوں کا معائنہ کرنے کے بعد تیجسوی یادو نے ہسپتال کے ڈائریکٹر و ڈاکٹروں سے کہا کہ ہم آگے بھی اسی طرح بغیر اطلاع کے معائنہ کرنے پہنچیں گے، ہسپتال بالکل صاف ستھرا نہیں ہوگا تو کارروائی ہوگی۔
تیجسوی نے ڈاکٹروں سے کہا کہ مریضوں کی سہولیات کا خاص خیال رکھیں، اگر دوا کی کمی ہے تو محکمہ سے رابطہ کر کے دور کریں، مریضوں کو کسی طرح کی دشواری اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اسے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں۔