ETV Bharat / state

'بہار میں صرف بدعنوانی ہے' - حکومت کو تنقید کا نشانہ

بہار کے سابق نائب وزیراعلی اور حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے مرکزی حکومت اور بہار کے وزیراعلی نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'دونوں ایوانوں سے زراعت بل منظور ہونے کے بعد ریاست کے کسانوں میں خوف اور غصہ ہے۔ اس بل سے کسانوں کی معاشی حالت ابتر ہوگی۔'

'پورے بہار میں بدعنوانی کا بول بالا ہے'
'پورے بہار میں بدعنوانی کا بول بالا ہے'
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 1:34 PM IST

Updated : Sep 23, 2020, 2:35 PM IST

ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو نے مرکزی حکومت اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'دونوں ایوانوں سے زراعت بل منظور ہونے کے بعد ریاست کے کسانوں میں خوف اور غصہ ہے۔ اس بل سے کسانوں کی معاشی حالت ابتر ہوگی۔'

حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے بہار کے مختلف اضلاع میں پل کے گرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عوام کی فکر نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: پٹنہ میٹرو کا کام آئندہ 5 سال میں مکمل ہوجائے گا: نتیش کمار

انہوں نے کہا کہ 'انتخابات کے پیش نظر آدھے ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کا کام چل رہا ہے۔ پل بنانے میں ہزاروں کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ افتتاح کے دن ہی جس طرح پل پل گر رہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بہار میں کتنی بدعنوانی ہے۔'

Last Updated : Sep 23, 2020, 2:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.