ریاستی حکومت نے ڈی ایم کو مکمل شفافیت برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ نئے حکم کے مطابق، زرعی مشیر گاؤں جاکر دھان بیچنے کے خواہشمند کسانوں کی فہرست تیار کریں گے۔ اس کے لئے وقت کی حد بھی طے کردی گئی ہے۔
ختم شدہ فہرست کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ اس کے بعد خریداری مراکز پر یکم جنوری سے 10 جنوری تک فروخت کی جاسکتی ہے۔
فروخت ہونے والے دھان کی رقم 48 گھنٹوں کے اندر کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کردی جائے گی۔
اس سلسلے میں ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری نے بتایا کہ ضلع میں کل 151 پیکس میں سے 149 پیکس کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں کسان دھان کو فروخت کرسکیں گے۔ ابھی تک 62900 میٹرک ٹن دھان کی خریداری ہوچکی، جس میں 4227 کسان اپنا دھان بیچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کیرالہ میں زرعی قوانین کے خلاف قرارداد منظور، بی جے پی کی بھی حمایت
انہوں نے بتایا کی ضلع کو تین لاکھ میٹرک ٹن دھان خریداری کا ہدف دیا گیا ہے۔