ETV Bharat / state

Tantrik Scams: لاش کو قبر سے نکال کر بچے کو زندہ کرنے کیلئے تنتر منتر، ہنگامہ - پوکھر بھنڈا گاؤں

ایک طرف جہاں ملک مسلسل سائنسی دور کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے وہیں کچھ اضلاع میں آج بھی لوگ توہم پرستی کے جال میں پھنسے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بہار کے بگہا میں ایک تانترک کے کہنے پر اہل خانہ نے مردہ بچے کو قبر سے باہر نکالا تاکہ اسے تنتر منتر سے زندہ کیا جا سکے۔ Tantrik Cheated To Dead child Family In bagaha

لاش کو قبر سے نکال کر بچے کو زندہ کرنے کے لیے تنتر منتر

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 8:03 PM IST

بگہا: بہار کے بگہا پٹکھولی تھانہ علاقہ کے پوکھر بھنڈا گاؤں میں موت کے بعد دفن کیے گئے بچے کو دوبارہ قبر سے نکالا گیا۔ دراصل ایک تانترک نے بچے کو زندہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جس کے بعد گھر والوں نے اسے قبر سے نکالا اور مسلسل تین دن تک تانترک پھونک جھاڑ کرتا رہا۔ بچہ زندہ نہ ہونے پر گاؤں والوں نے تانترک کی زبردست پٹائی کردی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ Tantrik Scams the village promised to make dead child alive

لاش کو قبر سے نکال کر بچے کو زندہ کرنے کے لیے تنتر منتر

دراصل 3 روز قبل بخار کی وجہ سے ایک 6 سالہ بچے کی موت ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اہل خانہ نے اسے سپرد خاک کر دیا۔ اسی دوران کسی نے انہیں ایک تانترک کے بارے میں بتایا۔ اہل خانہ نے جمعہ کو تانترک سے رابطہ کیا تو اس نے بچے کو زندہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور 8000 روپے بطور پیشگی مانگے۔ اہل خانہ نے اسے 8000 روپے دیے اور پھر بچے کو قبر سے نکال کر گھر لائے ۔ تانترک نے پھونک جھاڑ شروع کیا ۔ لیکن دو دن بعد پیر کو تانترک نے گھر والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بچہ زندہ نہیں ہو سکتا، اسے چڑیل نے مارا ہے۔

اس بچے کے نانا شیام سندر یادو نے کہا کہ ہمارے نواسے کو چمکی بخار ہوگیا تھا، اسی وجہ سے اس کی موت ہوگئی، تانترک نے کہا کہ وہ بچے کو زندہ کر دے گا، اس کے لیے اس نے 8 ہزار روپے مانگے تھے، ہم نے اسے پیسے بھی دے دیئے تین دن تک وہ تنتر منتر کرتا رہا، اس کے بعد آیا اور کہا کہ لڑکا ہم سے زندہ نہیں ہوسکے گا، وہ چڑیل کے سائے میں ہے، یہ سن کر گاؤں کے لوگ غصہ ہوئے اور تانترک کی زبردست پٹائی کرکے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ پٹکھولی پولیس موقع پر پہنچی تو گاؤں والوں نے پولیس کی مخالفت کی۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ تانترک نے گاؤں کی کئی خواتین پر جادو ٹونے کرنے کا الزام لگایا اور بچے کو مارنے کی بات بھی کہی۔ بچے کے زندہ نہ ہونے پر مشتعل ہو کر گاؤں والوں نے تانترک کی پٹائی کی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

بتا دیں کہ تانترک کو حراست میں لینے کے دوران پولیس کی گاؤں والوں سے جھڑپ بھی ہوئی۔ تانترک سے دھوکہ دہی کی رقم واپس کرنے پر لوگ پولیس سے الجھ گئے، پٹکھولی او پی انچارج لال بابو یادو پوکھر بھنڈا گاؤں میں متوفی بچے کے رشتہ داروں کے بیانات درج کرکے مزید کارروائی کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس تانترک سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ سوال یہ بھی ہے کہ جب تانترک کئی دنوں سے یہاں لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا تو پولیس کو اس کی اطلاع کیوں نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Superstition in Prayagraj: مردہ لڑکی کو زندہ کرنے کی کوشش، لاش تین دن تک گھر میں بند رکھی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.