بھارت میہں بڑھتے کورونا کو روکنے کے لئے جہاں مرکزی حکومت اور محکمہ صحت کے جانب سے کئی اقداما ت کئے جا رہے ہیں، وہیں لوگ بھی عوامی دوری بناکر رکھ رہے ہیں۔اس دوران بہار کے بانکاں ضلع میں آئی یوکرین کی ویدیشی بہوں تنیکا پھوسا ایک ویڈیو کے ذریعے انگیکا زبان میں عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
تنیکا نے اپنے جاری ویڈیو میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ' کورونا وائرس جیسی وبا سے بچنے کے لئے حکومت کے جانب سے جاری کئے گئے احکام پر عمل کرتے ہوئے عوامی دوری بنا کر رکھیں،اور ساتھ ہی گھر باپر نہ نکلیں۔'
تنیکا گزشتہ برس اپنے سسرال سہرنا گاؤں آئی تھی، اور اب وہ اپنی زبان انگیکا بھی سیکھ گئی ہے۔ اسی زبان میں وہ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ' اپنا سنی کھروں میں رہیو، باہر نا نیکلیو،اپنا جیون بہت مولیوان ہے' گھروں میں رہ اپنا حفاظت کریں ۔
واضح رہے کہ کنیکا کی شادی دس برس پہلے ضلع کے باراہاٹ کے گوڈدھووا رہائشی مکیش یوگی کے ساتھ ہوئی تھی.
تنیکا فی الحال ابھی یوکرین میں تھی، لیکن بھارت میں اس وبا کے پھیلنے کی خبر ملنے کے بعد وہ بھارت لوٹ آئی ہے، اور اب سسرال میں رہ کر عوام کے درمیان کورونا بیداری مہم چلا رہی ہے۔