ETV Bharat / state

Law & Order in Bihar بہار میں امن و امان کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا: شرون کمار - law and order in bihar

بہار کے ریاستی وزیر نے کہا کہ مودی حکومت اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کرنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے، اس کا خمیازہ بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو 2024 میں ضرور بھگتنا پڑے گا۔ Law & Order in Bihar

بہار میں امن و امان کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 10:13 AM IST

پٹنہ: جے ڈی یو کے ہیڈکوارٹر میں بدھ کو منعقدہ عوامی سماعت کے پروگرام میں بہار حکومت کے دیہی ترقیات کے وزیر شرون کمار اور چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جینت راج نے تمام اضلاع سے آئے لوگوں کے مسائل کو سننے کے بعد متعلقہ عہدیداروں کو فوری عمل درآمد کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ پروگرام کے دوران دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار نے کہا کہ حکومت بہار میں جرائم کو روکنے کے لیے ہر ضروری پہل کر رہی ہے۔ جو لوگ بہار کے امن و امان کو چیلنج کریں گے، حکومت ان سے سختی سے نمٹے گی، ہم نہ تو کسی کو بچاتے ہیں اور نہ ہی کسی کو پھنساتے ہیں۔ بہار میں لا اینڈ آرڈر کے ساتھ کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بی جے پی لیڈر ذات کی گنتی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں لیکن انہیں یہ بھی بتانا چاہئے کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے وہاں ذات کی گنتی کرانے کی پہل کیوں نہیں کی گئی؟ سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو کے خاندان پر ای ڈی کی کارروائی سے متعلق صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جس طرح سے مودی حکومت اپوزیشن لیڈروں کو ہراساں کرنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے، اس کا خمیازہ بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو 2024 میں ضرور بھگتنا پڑے گا۔ ملک کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: منریگا اسکیم کے تحت ریاست بہار کے لیے بجٹ منظور

چھوٹے آبی وسائل کے وزیر جینت راج نے بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری کی ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ملاقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں پولیس حراست کے دوران لوگ مارے جاتے ہیں تو پھر ملک کے وزیر داخلہ ایکشن کیوں نہیں لیتے ہیں؟ بہار میں امن و امان کی صورتحال بالکل ٹھیک ہے اور بہار میں قانون کی حکمرانی ہے، مجرمانہ واقعات کرنے والوں کو کوئی نہیں بچا سکتا۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے محکمہ کو آبپاشی کے نظام کو مضبوط بنانے اور کسانوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کئی اہم ہدایات دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کسانوں کی سہولت کے لیے پرائیویٹ ٹیوب ویل لگانے کی بھی ہدایت کی ہے اور اس کے ساتھ سرکاری ٹیوب ویلوں کو بھی مضبوط کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ریاستی جنرل سکریٹری مسٹر ارون کمار سنگھ موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.