ETV Bharat / state

یہ فاصلوں سے ملنے کی عید ہے: پروفیسر شاہد رضا - بھاگلپور کی خبریں

بھاگلپور کی معروف شخصیت اور اردو رابطہ کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر شاہد رضا جمال نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کی جانب سے اٹھایا جانے والا ہر قدم ان کے حال اور مستقبل کے لیے بہت اہم ہے۔

یہ فاصلوں سے ملنے کی عید ہے: پروفیسر شاہد رضا

author img

By

Published : May 24, 2020, 3:28 PM IST

پروفیسر شاہد رضا جمال نے کہا کہ بڑھتی بھوک، بے روزگاری، غربت اور متعصبانہ روش یہ کہنےکے لیے مجبور کرتی ہے کہ وہ لوگ جو مالی اعتبار سے بہتر اور خوشحال ہیں۔ وہ بھی عید اتنی سادگی سے منائیں کہ مسلمانوں کو بازاروں کی طرف کھینچنے والے لوگوں کی سازشیں پوری طرح ناکام ہوجائیں۔

یہ فاصلوں سے ملنے کی عید ہے: پروفیسر شاہد رضا

ساتھ ہی انہوں نے کورونا کی وجہ سے لوگوں کے فکر و نظر میں تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ہماری تہذیب اس بات کی پاسدار ہے کہ کسی بھی آنے والے مہمان کی خوب خاطرتواضع کی جائے لیکن اس وباء کے بعد ہر کسی کو ایک گلاس پانی پلانے یا چائے کی ایک کپ پیش کرنے میں تجسس ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیماری صرف جان و مال کا ہی نقصان نہیں کر رہی ہے بلکہ ہماری اخلاقی و ملی جڑوں کو بھی متزلزل کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.