پٹنہ: اللہ کے نزدیک قربانی کا عمل سب سے پسندیدہ عمل میں سے ایک ہے۔ اللہ کے رسول کا فرمان ہے کہ جو شخص صاحب استطاعت ہونے باوجود قربانی نہ کرے وہ میری عیدگاہ کے قریب نہ آئے۔ ہر صاحب نصاب پر قربانی کرنا اور عید کی نماز ادا کرنا واجب ہے۔Eid-ul-Adha 2022
مذکورہ باتیں امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے نائب ناظم مولانا مفتی ثناء الہدی قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی احکام کے ساتھ ساتھ ہمیں آئین کا بھی خیال رکھنا چاہیے، جس علاقے میں برادران وطن کی اکثریت ہے وہاں کوشش کریں کہ آپ کے کسی بھی عمل سے دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے، جانوروں کے باقیات کو ایسی جگہ دفن کریں جہاں کسی کی نظر نہ پڑے، قربانی کے عمل کو کھلے میں نہیں بلکہ پردہ ڈال کر کریں جس سے آنے جانے والوں کو پریشانی نہ ہوں۔
مفتی ثناء الہدی قاسمی نے کہا کہ صفائی ایمان کا نصف حصہ ہے، اس لئے قربانی میں بھی صفائی کا پورا اہتمام کریں۔ قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کریں، ایک حصہ غریبوں کے لئے، ایک حصہ دوست و احباب و اقارب کے لئے اور ایک حصہ خود کے لئے رکھیں۔ Take care of constitution on the occasion of Eid-ul-Adha
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں لوگ بخالت سے کام لیتے ہیں یہ مناسب عمل نہیں ہے۔ اللہ نے اگر آپ کو صاحب نصاب بنایا ہے تو آپ پر واجب ہے کہ آپ اللہ کی راہ میں قربانی پیش کریں، اللہ کے نزدیک قربانی کا گوشت یا جانوروں کا کھال نہیں پہنچتا بلکہ قربانی کرنے والوں کی نیت اور تقویٰ پہنچتا ہے۔