ETV Bharat / state

چھوٹے سے گاؤں سے انٹرنیشنل ایوارڈ تک کا سفر - رگبی کھلاڑی سویٹی

ریاست بہار کے ایک چھوٹے سے شہر سے روزانہ رگبی ٹریننگ کے لئے  پٹنہ تک ٹرین کا سفر کرنے والی سویٹی کماری کو اس کھیل میں دنیا کا سب سے بڑا 'انٹرنیشنل ینگ پلیئر آف دی ایئر 2019 ایوارڈ' حاصل ہوا۔

چھوٹے سے گاؤں سے انٹرنیشنل ایوارڈ تک کا سفر

author img

By

Published : Jan 7, 2020, 6:18 PM IST

یوں تو رگبی ایک بین الاقوامی کھیل ہے۔ ابھی اسے بھارت میں خاطر خواہ شہرت نہیں مل سکی ہے۔ بھارت میں رگبی پسند کرنے اور دیکھنے والے لوگوں کی زیادہ تعداد نہیں ہوگی۔ اس کے باوجود بہار کے ایک چھوٹے سے گاؤں نوادہ سے تعلق رکھنے والی سویٹی کماری نے رواں سال کا انٹرنیشنل ینگ پلیئر آف دی ایئر جیت لیا ہے۔

چھوٹے سے گاؤں سے انٹرنیشنل ایوارڈ تک کا سفر

دراصل اس ایوارڈ کے لیے پوری دنیا سے 10 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سویٹی کا نام عوامی سروے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ سویٹی کے علاوہ تمام کھلاڑی پہلے بھی رگبی میں بہت سے ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

ویسے سویٹی کی کہانی بھی کسی فلم سے کم نہیں ہے۔ سویٹی کے باپ مزدور ہے اور ماں آنگن واڑی میں کام کرتی ہے۔ غربت کی وجہ سے سویٹی کا سفر آگے بڑھنے سے پہلے ہی رک چکا تھا۔ لیکن سویٹی نے تمام مشکلات پر قابو پاتے ہوئے نہ صرف بھارت کے لیے میچ جیتے بلکہ انٹرنیشنل ینگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا ہے۔

اس موقع پر سویٹی نے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'پڑھائی کرنا اور رگبی کھیلنا ایک ساتھ کافی مشکل ہو رہا تھا۔ رگبی ٹریننگ کے لئے روزانہ باڈ سے پٹنہ کا سفر تو اور بھی زیادہ مشکل تھا۔ لیکن یہ سب کچھ دو سال تک جاری رہا۔ اور ایک دن وہ وقت آ ہی گیا جب مجھے پہلی بار رگبی کھیلنے کے لئے بیرون ملک جانے کا موقع ملا۔ اور پھر میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔'

یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی سویٹی ملک کی پہلی خاتون رگبی کھلاڑی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.