ریاست بہار میں اس طرح کی مہم گزشتہ کئی دنوں سے پنچایت، بلاک اور دیگر کئی علاقوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری ہے جبکہ مہم کا مقصد علاقہ کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کرنا ہے۔
مہم کے تحت لوگوں میں شعور بیداری کے علاوہ جن لوگوں کے پاس بیت الخلا نہیں ہے انہیں ریاستی حکومت کی جانب سے بیت الخلا کی تعمیر کے لیے امداد سے متعلق معلومات بہم پہنچانا ہے۔
اس سلسلہ میں آج ارریہ ٹاون ہال میں ایس ڈی او، روزی کماری کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام بلاک کے بی ڈی او، سی او اور ضلع کے ڈیلرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں روزی کماری نے مہم کی کامیابی کےلیے کام کرنے کا ضلع کے ڈیلرز پر زور دیا۔
اجلاس میں اے ڈی ایس او انیل کمار، ارریہ بلاک کے ایم او وجئے کمار، صدر بی ڈی او آشوتوش کمار کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔