ETV Bharat / state

سشانت کی موت کی خبر سن کر والد کی طبیعت خراب

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔

Sushant Singh Rajput commits suicide: Father's condition deteriorates in Patna
سوشانت کی موت کی خبر سن کر والد کی طبیعت بگڑ گئی
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 7:06 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر سننے کے بعد ان کے والد جو بہار کے پٹنہ میں رہتے ہیں کی حالت بگڑ گئی۔ ان کی رہائش گاہ پر ہجوم جمع ہوگیا جبکہ سشانت کے والد کرشنا کمار سنگھ کسی سے بات کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔

پنٹہ میں واقع رہائش گاہ کی نگرانی کرنے والی لکشمی دیوی نے بتایا کہ سشانت سنگھ کی موت کی خبر بذریعہ ٹیلیفون موصول ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سشانت کی بڑی بہن جو چندی گڑھ میں رہتی ہیں وہ پٹنہ آرہی ہیں۔

سشانت سنگھ پورنیا ضلع کے بدھراکوٹھی میں واقع مالدیہ کے رہنے والے تھے، کچھ دن قبل وہ خاندان کی ایک دعوت میں شرکت کےلیے یہاں آئے تھے۔ یہاں کے لوگ ابھی تک ان کی خودکشی پر یقین نہیں کر پارہے ہیں۔

کچھ ماہ قبل سشانت ایک خاندانی پروگرام میں حصہ لینے کےلیے ضلع کھڈادیہ میں اپنے نانا کے گاؤں آئے تھے۔ سشانت سنگھ آج صبح اپنی ممبئی کے باندرہ میں واقع رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

سشانت کا بچپن پٹنہ میں گذرا، وہ راجیو نگر کے رہائشی تھے۔ انہیں کرکٹ کا شوق تھا اور وہ سڑک پر اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

لکشمی دیوی نے بتایا کہ ’کچھ دن قبل سشانت نے اپنے والد کو فون کیا تھا اور انہیں سیرو تفریح کےلیے لیجانے کی بات کی تھی، لیکن سوشانت نہیں آئے جبکہ اس کے بجائے ان کی موت کی خبر آگئی‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.