سوشانت سنگھ معاملے میں سی بی جانچ کی منظوری ملنے کے بعد آر جے ڈی کے رکن پارلیمان منوج جھا نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سوشانت کیس کی تحقیقات سی بی آئی کرے گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ جلد از جلد تحقیقات کا آغاز ہو اور حقیقت سامنے آئے۔ بہار میں حزب اختلاف کے رہنماء تیجسوی یادو مسلسل سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کررہے تھے۔
سوشانت کیس کی تحقیقات سی بی آئی کریگی
منوج جھا نے کہا کہ بہار قانون ساز اسمبلی کا اجلاس صرف ایک دن کے لئے تھا۔ اس اجلاس میں بھی تیجسوی یادو نے اس کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی معلوم ہوجانا چاہئے کہ اس معاملے میں کون ملوث ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
سپریم کورٹ نے سی بی آئی تحقیقات کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی تحقیقات کو منظوری دے دی ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے یہ بھی مانا کہ ممبئی پولیس نے اس معاملے میں تفتیش نہیں کی بلکہ صرف پوچھ گچھ کی۔
ایف آئی آر درج کرنے کا حق بہار پولیس کو ہے
عدالت نے واضح کیا کہ سی بی آئی اس کیس سے متعلق ہر معاملے پر غور کرے گی۔ سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ ممبئی پولیس مزید تحقیقات کے لئے سارے ثبوت سی بی آئی کے حوالے کردے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ بہار پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا حق ہے۔