ETV Bharat / state

Super 30 Format Coaching Class کیمور میں سپر 30 کے طرز پر مفت کلاسیز کا آغاز

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 11:14 AM IST

ملک کے بڑے شہروں کے طرز پر اب ریاست بہار کے کیمور کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء طالبات کے لئے مفت سپر 30 کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ Super 30 Format Coaching Class

کیمور میں سپر 30 کے طرز پر مفت کلاسیز کا آغاز

کیمور:ریاست بہار کے کیمور کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء طالبات کے لئے مفت سپر 30 کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کے معروف اساتذہ سمیت سماجی کارکنان کے علاوہ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھے۔Super 30 Coaching Class Start In Kaimur In Bihar

ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 20 کلومیٹر دور بیور گاؤں میں واقع سنت صابر ہائی اسکول میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مفت سپر 30 کلاسز کا افتتاح بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر چین پور محمد اعجاز الدین، سرکل آفیسر پورندر کمار، سابق ڈپٹی چیئرمین ضلع پریشد کیمور ارشد حسین عرف راجو خان ​​نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر کیا۔

لاک ڈیولپمنٹ آفیسر محمد اعجاز الدین نے اپنے خطاب میں دیہی علاقوں میں اس طرح کے مفت کلاس کے انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ چھوٹے گاؤں سے نکلنے والا یہ پیغام ہزاروں طلباء کے ساتھ والدین تک جائے گا۔ عوام کی سوچ پروان چڑھے گی۔ہر گاؤں، ہر تعلیمی ادارے میں ایسا نظام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلا جھجک ایسی سوچ شکریہ کے لائق ہے۔

سرکل آفیسر پوریندر کمار نے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے سپر 30 میں منتخب ہونے والی طلبا طالبات کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت کے مطابق وقتاً فوقتاً معائنہ کیا جائے گا، اس سے طلباء کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔

اس پروگرام کے آرگنائزر سابق ڈپٹی چیرمین ضلع پریشد کیمور ارشد حسین خان نے پروگرام کے مقصد سے آگاہ کراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مفت کلاس کے انتظامات سمست کنیکٹ فاؤنڈیشن اور سنت صابر ہائی اسکول کے اشتراک سے کئے گئے ہیں۔ ہائی اسکول 2023 کے امتحان کے لئے خصوصی کوچنگ کی مدد سے منتخب طلبہ اپنی کامیابی کی ایک تاریخ رقم کریں گے اور بلکہ پورے ملک میں کیمور کا نام روشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Bus Burnt in Nashik ناسک میں بس جلنے کے سبب 10 سے زائد مسافر ہلاک

اس حوالے سے صابر ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر انعام الحق خان نے بتایا کہ اس طرح کا فری سسٹم سال 2019-2020 میں شروع کیا گیا تھا، اس وقت 30 منتخب بچوں میں سے صرف 18 بچے ریگولر کلاس میں شریک ہوئے جن کی کارکردگی دسویں بورڈ میں 100 فیصد رہی ہے۔ 18 بچوں میں سے 17 بچوں نے پہلی اور ایک بچے نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ جس کی وجہ سے کافی جوش و خروش دیکھنے میں آیا لیکن اس دوران دو سال تک کورونا کے دور کی وجہ سے سسٹم کو روکنا پڑا لیکن اس بار پھر اس سکول میں طلباء کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فاؤنڈیشن نے اس بار بھی اپنے پرجوش منصوبے کو دوبارہ شروع کیا ہےSuper 30 Coaching Class Start In Kaimur In Bihar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.