ETV Bharat / state

Students protest in MU: گیا مگدھ یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج - Violent demonstration of students in MU

مگدھ یونیورسٹی میں طلبہ نے جمعہ کے روز یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس دوران طلبہ نے یونیورسیٹی عہدیداروں کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ Students attack registrar of Magadh University

گیا مگدھ یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج
گیا مگدھ یونیورسٹی میں طلبا کا احتجاج
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 5:01 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسیٹی انتظامیہ کے خلاف جمعہ کے روز طلبا نے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران طلبہ نے یونیورسیٹی رجسٹرار اور امتحان کنٹرولر پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم انہیں یونیورسٹی کے گارڈز نے کسی طرح بچالیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے حالات کو قابو میں کیا۔ Students protest at Gaya Magadh University

اس دوران مشتعل طلبا نے رجسٹرار اور امتحان کنٹرولر کی گاڑی کو پوری طرح سے تباہ کردیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسیٹی انتظامیہ کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ ڈگری ہو یا امتحان کسی کو بھی یونیورسیٹی وقت پر کرانے سے قاصر ہے۔ طلبا کے مطابق سیشن 2017 تا 2020 گریجویشن فائنل کا امتحان اب تک نہیں لیا گیا ہے۔ پری پی ایچ ڈی کا فارم سنہ 2020 میں بھرا گیا تھا تاہم داخلہ ٹیسٹ اب تک نہیں لیا گیا ہے۔ Students protest at Gaya Magadh University

مزید پڑھیں

ماسٹر ڈگری کا امتحان گزشتہ تین سیشن سے نہیں ہوسکا ہے، ڈگری اور دوسرے کاغذات لینے کے لیے طلبا کو مہینوں یونیورسیٹی کا چکر کاٹنا پڑتا ہے۔ واضح ہوکہ مگدھ یونیورسیٹی کا تعلیمی نظام کو لیکر مسلسل طلبہ احتجاج کررہے ہیں باوجود اس کہ یونیورسیٹی انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ Students attack registrar of Magadh University

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.