بیگوسرائے: بہار کے بیگوسرائے میں دو فریقوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران بھاری پتھراؤ اور آتش زنی کی گئی۔ جس کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ تاہم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ صورتحال قابو میں ہے۔ اب تک 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
بہار کے بیگوسرائے میں درگا پوجا مورتی وسرجن کے دوران پتھراؤ ہو گیا۔جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس نے شرپسندوں پر لاٹھی چارج کیا۔ جس کے بعد حالات معمول پر آگئے۔ پولیس نے موقع سے 10 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے بلیا پولیس اسٹیشن کے تحت مچھلی بازار کے اوپر ٹولہ کرپوری چوک کے قریب پیش آیا۔بلیا کے ایس ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے بھیڑ کو منتشر کردیا۔
بیگوسرائے کے ایس پی یوگیندر کمار نے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال پوری طرح سے نارمل ہے۔ اب تک 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگا پوجا وسرجن جلوس کے پیش نظر انہیں لوگوں نے پتھراؤ کیا تھا جن کی دکانیں انتظامیہ نے بند کر دی تھیں۔
تشدد کے بعد بیگوسرائے پولیس نے ٹویٹ کیا، "بلیا میں پولیس کی طرف سے ہلکی طاقت کے استعمال کے بعد، حالات اب معمول پر ہیں۔ پولیس کیپٹن، ضلع مجسٹریٹ، سب ڈویژنل افسر، سب ڈویژنل پولیس افسر اور پولیس فورس نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔" "علاقے پر تسلط قائم کیا جا رہا ہے۔ فساد پھیلانے والے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔"
-
स्वयं पुलिस कप्तान बेगूसराय एवं जिलाधिकारी बेगूसराय द्वारा स्थल पर पहुंचकर स्थिति को नियंत्रित करते हुए कैंप किया गया है तथा 06 व्यक्तियों को हिरासत में लिया गया है। स्थिति शांतिपूर्ण एवं सामान्य है अग्रतर कार्रवाई की जा रही है। @bihar_police
— BegusaraiPolice (@BegusaraiPolice) October 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">स्वयं पुलिस कप्तान बेगूसराय एवं जिलाधिकारी बेगूसराय द्वारा स्थल पर पहुंचकर स्थिति को नियंत्रित करते हुए कैंप किया गया है तथा 06 व्यक्तियों को हिरासत में लिया गया है। स्थिति शांतिपूर्ण एवं सामान्य है अग्रतर कार्रवाई की जा रही है। @bihar_police
— BegusaraiPolice (@BegusaraiPolice) October 25, 2023स्वयं पुलिस कप्तान बेगूसराय एवं जिलाधिकारी बेगूसराय द्वारा स्थल पर पहुंचकर स्थिति को नियंत्रित करते हुए कैंप किया गया है तथा 06 व्यक्तियों को हिरासत में लिया गया है। स्थिति शांतिपूर्ण एवं सामान्य है अग्रतर कार्रवाई की जा रही है। @bihar_police
— BegusaraiPolice (@BegusaraiPolice) October 25, 2023
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔