ETV Bharat / state

گیا میں ہجومی تشدد کا معاملہ، جائزہ لینے پہنچی کمیشن کی ٹیم - گیا میں ہجمومی تشدد

9 فروری کو پیش آئے ہجومی تشدد کے معاملے کی جانکاری لینے اور اس کی پوری جانچ کرنے کے لیے ایس سی ایس ٹی کمیشن کے صدر یوگیندر پاسوان آج گیا پہنچے۔

گیا: ہجومی تشدد معاملے کا جائزہ لینے پہنچی کمیشن کی ٹیم

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 2:26 PM IST

بہار اسٹیٹ ایس سی ایس ٹی کمیشن کے صدر یوگیندر پاسوان گیا پہنچے ہیں۔ انہوں نے گیا کے کشاپی گاؤں میں 9 فروری کو پیش آئے ہجومی تشدد کی واردات کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے ایس ایس پی اور سیٹی ایس پی سے سرکٹ ہاوس میں ملاقات کرکے قصورواروں کو سخت سزا دلانے کی کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دی ۔

گیا: ہجومی تشدد معاملے کا جائزہ لینے پہنچی کمیشن کی ٹیم

گیا کے کشاپی گاوں میں 9فروری کو ایک نوجوان کو چور بتاکر گاوں کے لوگوں نے بے رحمی سے پیٹ کر ہلاک کردیا تھا ۔ نوجوان دیپک پاسوان ذہنی معذور تھا۔اس واردات کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا جس میں دیکھا جارہا تھا کہ نوجوان کے ہاتھ پاوں باندھ کر اسے بے رحمی سے پیٹا گیا ہے ۔علاج کے لیے اسپتال لے جانے کے دوراننوجوان کی موت ہوگئی تھی ۔

اس واقعہ کے بعد نہ صرف ضلع پولیس حرکت میں آئی ہے بلکہ ایس سی ایس ٹی کمیشن بھی فعال ہوگیا ہے اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمیشن کے صدر نے گیا کادورہ کیا ہے ۔

اس کے متعلق ایس سی ایس ٹی کمیشن صدر یوگیندر پاسوان نے کہا کہ آج وہ متاثر فرد کے اہل خانہ سے ملنے کے لئے کشاپی گاؤں گئے تھے، جہاں شیڈول ذات سے تعلق رکھنے والے دیپک کمار کو چوری کا الزام عائد کرکے بے دردی سے مارا پیٹا گیا تھا۔اس واقعہ نے کشاپی گاؤں میں انسانیت کو شرمندہ کیا ہے اور یہ قابل مذمت ہے اور ہمیں اس سمت کام کرنا چاہئے تاکہ مجرموں کو سخت ترین سزا ملے ۔ اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی آدتیہ کمار اور ایس پی راکیش کمار کو بلا کر اس معاملے کی کاروائی سے متعلق جانکاری لی گی ۔ایس ایس پی نے بتایا کہ کل 10 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس معاملے کی تیز تر سماعت کر کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی وہ اپنی سطح سے بھی تفتیش کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.