ETV Bharat / state

SSP On Gaya Situation پرتشدد جھڑپ کے بعد حالات پر سکون اور معمول پر مشتمل

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 3:51 PM IST

گیا ضلع کے دیہی علاقے میں ہوئی پرتشدد جھڑپ کے بعد حالات معمول پر ہیں آج سنیئر ایس پی نے گاوں میں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ساتھ ہی افسران کے ساتھ مقامی تھانہ میں نظم ونسق اور امن وقانون کے تعلق سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جمعہ کی شام چاکندتھانہ علاقہ میں دو فرقے کے درمیان جھڑپ ہوئی تھیSSP On Gaya Situation

پرتشدد جھڑپ کے بعد حالات پر سکون اور معمول پر مشتمل

گیا:ریاست بہار میں کئی مقامات پر رام نومی کے جلوس کے موقع پر پر تشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے. سب سے زیادہ ہنگامہ آرائی اور سنگین صورتحال وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ اور اس کے بعد سہسرام میں ہوئی ہے.حالانکہ معاشرے میں کشیدگی پیدا کرنے والے افراد نے ضلع گیا میں بھی سنگین صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی۔

سماج دشمن عناصرکی شہر گیا میں ایک نہ چلی تو وہ دیہی علاقوں کو نشانہ بنانے پہنچ گئے۔ اسی کڑی میں شہر گیا سے قریب بارہ کلو میٹر دور چاکند تھانہ کے ماتحت ڈبو نگر گاؤں میں پر تشدد جھڑپ ہوگئی ۔اس واقعے میں پولیس کے دو جوان بھی زخمی ہوگئے۔انہیں ہسپتال میں دخل کرایا۔اب ان کی حالت بہتر ہے۔

اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کی شام کو چاکندتھانہ حلقہ کے ڈبو نگر گاوں کے مسلم اکثریتی علاقے میں رام نومی کے جلوس کے گزرنے کے دوران چند لوگ اشتعال انگیز نعرے بازی کرنے لگے۔چند لوگوں نے نعرہ بازی کرنے والوں کو اشعتال انگیزی سے منع کیا لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں تھے۔جلوس میں شامل لوگوں کو سمجھایا گیا کہ جلوس کا طے شدہ روٹ نہیں ہے۔اس کے باوجود اگر گزرنا بھی چاہتے ہیں تو بغیر کسی مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے وہ جائیں لیکن اسے ماننے کو تیار نہیں ہوئے ۔اسی کو لیکر معاملہ طول پکڑ لیا۔ اس دوران دونوں طرف سے سنگ باری ہونے لگی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور کسی طرح حالات پر قابو پایا لیکن اسی دوران شرارتی لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا جس میں پولیس جوان زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے بتایا کہ کل شام کو ڈبو نگرمیں دو فرقہ میں جھڑپ ہوئی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران کو موقع پر روانہ کیاگیا۔ حالات پر جلد ہی قابو لئے گئے تھے لیکن اسی دوران کچھ لوگوں نے پولیس پر اچانک پتھراو شروع کردیا جس میں پولیس جوان زخمی ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:Bihar Ram Navami Violence نالندہ اور ساسارام میں تشدد کے بعد حالات پُرامن

انہوں نے کہا کہ آج حالات معمول پر ہیں تاہم احتیاط کے طور پر ڈبونگر اور اس کے گردو نواح میں پولیس جوانوں کی تعیناتی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو گرافی کے فوٹیج کی مدد سے شرارتیوں کی پہچان کی جارہی ہے۔ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.