تقریری مقابلہ کا عنوان 'ماہ محرم میں مروجہ بدعت و خرافات اور ان کا شرعی پوسٹ مارٹم' رکھا گیا تھا جبکہ مقابلہ میں 25 طلبا شرکت کی۔
تقریری مقابلہ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جامعتہ الامام البخاری کے استاد ڈاکٹر منصور عالم مدنی نے کہا کہ محرم اسلامی تقویم کا پہلا مہینا ہے اور اسی مہینے سے نئے اسلامی سال کا آغاز ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبا میں تقریری، تحریری اور ثقافتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی غرض سے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس کا ایک اور اہم مقصد اس ماہ سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں، بدعت و خرافات کو دور کرنا تھا۔