سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار نے آج یہاں بتایا کہ 'گاڑی چیکنگ کے دوران مسلح موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے سکرا تھانہ میں مقرر حولدار کملیشور رام کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور ان کا اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 'معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور نگر پولیس سپرنٹنڈنٹ نیرج سنگھ کی قیادت میں اٹھارہ رکنی ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔'
کمار نے مزید بتایا کہ 'یہ ٹیم کل دیر رات سے ہی ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کر رہی ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'بدمعاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ اور جلد ہی تمام کی گرفتاری کرلی جائے گی۔ حولدار کملیشور رام مونگیر ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے سیتا کنڈ حسن پور گاﺅںکے باشندہ تھے۔'
غورطلب ہے کہ سکرا تھانہ علاقہ کے مارکن چوک کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 28 پر کل دو پہر جب پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی تبھی دو موٹرسائیکل پر سوار چار کی تعداد میں بدمعاشوں نے حولدار کملیشور رام کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور ان کا بائک چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
زخمی حولدار کو علاج کے لئے مظفر پور کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔