ETV Bharat / state

Food Packaging in Bihar بہار میں کھانے پینے کی اشیاء کی پیکنگ پر خاص توجہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 6:28 PM IST

Updated : Nov 2, 2023, 10:57 AM IST

انڈین انسیٹیوٹ آف پیکجنگ دلی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی ہے انہوں نے دوران گفتگو پیکجنگ کو وقت کی ضرورت بتایا اور ساتھ ہی انہوں نےکہا کہ بہار حکومت نے کھانے پینے کی اشیاء کی پیکنگ پر توجہ دینے اور بیداری لانے کی غرض سے حساس ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
بہار میں کھانے پینے کی اشیاء کی پیکنگ پر خاص توجہ

گیا: بہار حکومت کے محکمہ صنعت نے کھانے پینے کی اشیاء کی پیکجنگ پر توجہ مرکوز کرانے کی پہل شروع کی ہے ، بہار کے لذیذ پکوان ، مٹھائی اور یہاں کے مخصوص پھلوں کے تھوک و خردہ تاجروں اور کاشت کاروں کو پیکجنگ کی باریکیوں اور طور طریقے ، اسکے فائدے کے تعلق سے ' آئی آئی پی ' انڈین انسیٹیوٹ پیکجنگ دلی تربیت دے گا ۔ اس کا مقصد فوڈ پوائزننگ اور صحت پر پڑنے والے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے ساتھ یہاں کی اشیاء کو دلکش انداز اور پوری خوبصورتی کے ساتھ قومی سطح پر مارکیٹ میں دستیاب کرانا ہے ۔ کیونکہ اگر سائنسٹفک اور طبی طریقے سے کھانے کی اشیاء کی پیکنگ ہو تو اس سے کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے اور خوبصورت پیکنگ سے صارفین کی توجہ اس کی طرف مائل ہوتی ہے ۔ بہار حکومت نے ریاست میں پیکجنگ کو عام کرانے کی کوشش کی ہے اور اسکے لیے بہار کے مختلف جگہوں کی معروف اشیاء کی دلکش پیکجنگ کرانے کی جانب قدم بڑھایا گیا ہے ، بہار حکومت کے اس کام میں مرکزی حکومت کے ماتحت ادارہ ' انڈین انسیٹیوٹ آف پیکجنگ دلی ' تعاون کرتے ہوئے تربیت دینے کے ساتھ پیکجنگ کے ڈیزائن بناکر مخصوص کرے گا ، آج ای ٹی وی بھارت نے اشیاء کی پیکجنگ کے تعلق سے آئی آئی پی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

ڈاکٹر تنویر ملک کے پہلے ایسے شخص ہیں جنہوں نے سب سے پہلے پیکجنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ ابھی انڈین انسیٹیوٹ آف پیکجنگ دلی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر بھی ہیں ، اُنہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ سمجھنے کی ضرورت یہ کہ ' فوڈ ' کے لیے سیفٹی بڑا امپورٹنٹ ہے ،کسی بھی اشیاء کے لیے پیکجنگ بہت اہم رول ادا کرتا ہے ، فوڈ پروڈکٹ کو اگر محفوظ طریقے سے کنزومر ' صارفین ' تک پہنچانا ہے تو اس کی اچھی پیکجنگ ضروری ہے جہاں تک بات صحت کی ہے کہ اس سے صحت پر کیا اثر ہوگا ؟ تو یہ کہ میں آپ کو کہہ سکتا ہوں کہ اگر اچھی پیکجنگ ہوئی ہے تو صحت کے لیے کوئی نقصان دہ نہیں ہے ، لوگوں میں ایک تاثر یہ بھی ہے پیکٹ فوڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہیلدی ہے کہ نہیں ؟ اگر کسی پروڈکٹ خاص کر کھانے پینے کی اشیاء کی طبی اور سائنسی طور طریقے سے پیکجنگ ہوئی ہے تو ہم یقین دلاتے ہیں کہ وہ ہائجین ہے ، کنٹمنیشن اور میکرو ارگنزم سے فری ہے اور ہمیں اسکی وجہ سے صحت پر مضر اثرات مرتب نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کھلے میں فروخت نہیں ہو اور اس اشیاء کی پیکجنگ ہو اسکے لیے مرکزی و ریاستی حکومتوں نے قدم اٹھائے ہیں ، اگر ایسا نہیں ہوتا توآج ہم دلی سے گیا تک نہیں آتے ، جیسا کہ جانتے ہیں کہ گیا کی جو خاص ایک مٹھائی ' تلکوٹ اور گجک ' ہے وہ کافی مقبول اور پسندیدہ ہے ،بہار حکومت نے اس بات کی اہمیت کو محسوس کیا کہ اگر گیا کے تلکوٹ کو ہندوستان کے ہر شہر تک پہنچانا ہے تو اس کی صحیح پیکجنگ لازمی ہے اور اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بہار حکومت اور ضلع انتظامیہ گیا نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف پیکجنگ دلی سے رابطہ کر ہماری ٹیم کو یہاں مدعو کیا ہے تاکہ ہم اسکی اہمیت فائدے اور دیگر چیزوں پر روشنی ڈال سکیں۔

پیکجنگ قیمت پر زیادہ اثر نہیں ہوگا

ڈاکٹر تنویر کہتے ہیں کہ تاجروں کے درمیان ایک چیز عام ہے کہ اضافی طور پر پیکجنگ کرنے سے ریٹ پراثر ہوگا ، ایسا نہیں ہے بلکہ یہ سمجھیں کہ جو دور اندیشی کے تحت تجارت کے اصول پر قائم ہوتے ہیں تو وہ کچھ اضافی انویسٹمنٹ بھی کرتے ہیں۔ کیونکہ بنا انویسٹمنٹ کے کچھ نہیں ہو سکتا ،آپ اسکو اس طرح سمجھیں کہ اگر دودھ کا کوئی ایک پروڈکٹ ہے جیسے کہ مٹھائی ہو اور وہ 24 گھنٹے کے اندر خراب ہو سکتی ہے ،تو اس صورت میں زیادہ بنانے یا کسی دن کم فروخت ہونے کی وجہ سے وہ برباد ہو جائیں گے اور آپکو پھینکنا پڑے گا ، اگر اسی کو ہم ہمپائر کریں گے تو ایک مہینے تک اسکو محفوظ طریقے سے رکھ سکتے ہیں ، اب اپ سوچ لیجیے کہ جب پروڈکٹ کے حفاظتی انتظامات کے تحت اسکو محفوظ کردیا گیا تو آپ کو وہ مالی نقصان کا سامنا نہیں ہوگا جو آپ خراب ہونے کی صورت میں پھینکنے کو مجبور ہوتے ہیں ۔دوسری چیز کہ وہ پروڈکٹ ہیلدی ہوگا ، اسلیے پیکجنگ ریٹ پر فکر نہیں کریں بلکہ اچھی معیاری اور خوبصورت ڈھنگ سے صارفین کو پیش کریں ، پروڈکٹ کی مانگ ہوگی تو خود بخود آپکو فائدہ ہوگا۔

پیکجنگ کیا ہے

پیکجنگ کیا ہے اس حوالے سے ڈاکٹر تنویر کہتے ہیں کہ آسان لفظوں میں کہاجائے تو پیکجنگ کا مطلب ہے کہ کسی پروڈکٹ کو محفوظ طریقے سے کسی دوسری چیز میں رکھنا یا اسے لپیٹنے ہی پیکجنگ ہے۔ پیکجنگ ایک فن ہے جسے مینو فیکچررز اپنی مصنوعات کو کو دوسروں سے ممتاز اور دلکش بنواتے ہیں ، اس سے محفوظ طریقے سے کسٹمر تک پہنچانے میں بھی آسانی ہوتی ہے اور اگر کھانے پینے کی چیز ہوتو اسکے ہیلدی ہونے کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Israel Palestine Conflict مرکزی حکومت فلسطین پر اپنا موقف واضح کرے: اختر الایمان

طلباء پیکیجنگ میں بنا سکتے ہیں مستقبل

ڈاکٹر تنویر کہتے ہیں کہ پیکجنگ کے تعلق سے عام طور پر لوگ حساس اور بیدار نہیں ہیں کیونکہ لوگ اس کی اہمیت افادیت اور آلودگی بھرے والے ماحول سے واقف نہیں ہیں ، اس تعلق سے یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس کی تعلیم اور کورسز کے تعلق سے بہار کے تعلیمی اداروں نے طلباء کو متعارف نہیں کرایا۔ اگر پیکجنگ کے کورسز یہاں ہوں اور اس کے مستقبل کے تعلق سے تعلیمی ادارے طلبہ کو روشناس کرائیں تو خود بخود لوگوں کے درمیان پیکجنگ کی اہمیت کے تعلق سے جانکاری پہنچنے لگے گی ، ہر شعبے کا ایک اہم مقام ہوتا ہے ۔ پیکجنگ کا شعبہ بھی ایک اہم مقام رکھتا ہے اور ہر طرح سے پروڈکٹ کی پیکجنگ مارکیٹنگ اور ٹرانسپورٹنگ میں اہمیت ہے ،یہ ایک بہت بڑا اچھا کیریئر ثابت ہو رہا ہے اور آگے بھی ہو سکتا ہے ،انڈین انسٹیٹیوٹ آف پیکجنگ میں مختلف کورسز چلائےجاتے ہیں ، ایک وہ کورس ہے جو اکیڈمی کورس ہوتے ہیں اور وہ دو تین برسوں کا ہوتا ہے ، پہلی بار ہندوستان میں انڈین انسٹیٹیوٹ پیکیجنگ نے ایم ایس سی ان پیکجنگ ٹیکنالوجی شروع کیا، دو سالہ ڈپلومہ ان پیکجنگ کورس ہے جو گریجویشن کے بعد کوئی بھی طالب علم آل انڈیا انٹرنس کوالیفائی کر کے داخلہ لے سکتا ہے ، اس میں اچھا مستقبل اور اچھی تنخواہ ہے ،اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک کے ریکارڈ میں یہ ہے کہ ان کورسز کے مکمل کرنے کے بعد طالب علم پانچ لاکھ روپے سے پچیس لاکھ روپے تک کے پیکج پر ملازمت میں آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیکجنگ کورس کر کے طالب علم پروفیشنل بن سکتے ہیں اور کسی بھی انڈسٹری میں اچھی نوکری پا سکتے ہیں اسلیے طلباء کو بھی اپنے مستقبل کے لیے اس شعبہ کو منتخب کرنا چاہیے ۔دراصل گیا کی معروف مٹھائی تلکوٹ کو بین الاقوامی سطح کی مارکیٹ پر اتار نے کی تیاری ہے اور اسکے لیے محکمہ صنعت کی جانب سے پیکجنگ پر توجہ دی جارہی ہے ، پیکجنگ کے لیے انڈسٹری بنانے پر بھی زور ہے اور محکمہ صنعت کے تعاون سے بینکوں سے قرض بھی دینے کا نظام بحال کیا گیا ہے تاکہ پیکجنگ کے لیے سامانوں کو بھی یہیں سے تیار کیا جائے۔

Last Updated : Nov 2, 2023, 10:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.