ETV Bharat / state

آر جے ڈی کے رکن اسمبلی نہال الدین سے خصوصی گفتگو - urdu news

وزیراعلٰی نتیش کمار نے سرجن گھپلا اور مظفرپور شیلٹر ہوم میں جنسی زیادتی کے معاملے میں جیل جانے سے بچنے کے لئے بی جے پی سے اتحاد کیا۔

آر جے ڈی کے رکن اسمبلی نہال الدین سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 2:43 PM IST

راسٹریہ جنتادل کے سینئر رہنما اور رفیع گنج سے رکن اسمبلی نہال الدین نے وزیراعلٰی نتیش کمار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'نتیش کمار نے سرجن گھپلا اور مظفرپور شیلٹر ہاؤس میں بچیوں کے ساتھ ہوئے جنسی زیادتی کے معاملے میں جیل جانے سے بچنے کے لیے بی جے پی سے اتحاد کیا ہے'۔

ویڈیو
نہال الدین نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 'گزشتہ اسمبلی انتخاب میں یو پی اے کی حکومت قائم ہوتی، لیکن نتیش کمار نے کئی ڈسٹرک میں ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ آر جے ڈی اور کانگریس کے کامیاب امیدواروں کو ہرا دیا اور دھوکہ سے اپنی حکومت قائم کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ نتیش کمار کو خوف تھا کہ اگر حکومت میں نہیں آئے تو جیل جائیں گے۔ اس لئے ان کے چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور 'جے ڈی یو' کے سینئر رہنما آر سی پی سنہا نے تمام افسروں کو دھمکا کر بے ایمانی کی اور چور دروازے سے حکومت پر قبضہ کرلیا۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ آج ان کی حکومت میں کیا ہو رہا ہے۔ لوٹ کھسوٹ، قتل و غارت، مسلمانوں پر ظلم، سیتا مڑھی میں مسلم خاندان کے ساتھ ظلم۔

نہال الدین نے اپنے اسمبلی حلقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'اس علاقے میں ندی کے کنارے سیکڑوں کی تعداد میں شراب کی بھٹیاں چلتیں ہیں۔ وہاں جرائم پیشوں کا اڈہ ہے۔ گزشتہ دنوں ایک سبزی بیچنے والے کا قتل صرف اس لئے ہوا کہ اس نے شراب کے خلاف آواز بلند کی تھی'۔

مزید پڑھیں:

پٹنہ: شیعہ وقف بورڈ کی املاک کو جلد ہی تحویل میں لیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شراب بندی کا صرف ڈھکوسلہ کرتے ہیں۔ ہر تھانے کا ایک ایک سپاہی غیر قانونی وصولی کرکے کڑور پتی ہوگیا ہے'، انصاف کے ساتھ ترقی کا دعوٰی کرنے والی حکومت صرف دکھاوا کر رہی ہے۔

نہال الدین نے کہا کہ 'ملک میں ہر روز اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ پیٹرول ڈیزل، تیل ،دال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں سستہ صرف انسانی خون ہے'۔ حکومت پوری طرح سے ناکام ہے، جرائم اور بدعنوانی پر کنٹرول بلکل نہیں ہے، حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے اور اپنے اخراجات کی منظوری کے لئے چند رزہ اجلاس طلب کیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.