ETV Bharat / state

Buxar Crime Update بکسر میں 35 لاکھ مالیت کی ہیروئن کے ساتھ اسمگلر گرفتار - بہار کی خبر

بکسر ضلع کے مفصل تھانہ علاقے سے لاکھوں روپے کی ہیروئن کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ موقع سے دو گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ پولیس نے موقع سے دو گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔ Smuggler arrested In Buxar

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 10, 2022, 10:15 AM IST

بکسر: بہار کے بکسر ضلع کے مفصل تھانہ علاقے سے لاکھوں روپے کی ہیروئن کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہیروئن کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسمگلر سے تقریباً 750 گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے جس کی تخمینی قیمت 35 لاکھ روپے ہے۔ موقع سے دو گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ تاہم چارا سمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔Smuggler arrested with heroin In Buxar

بتایا جاتا ہے کہ منگل کی رات مفصل تھانہ پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں۔ ساتھ وہ کثیر مقدار میں نشیلی اشیاء لے کر اپنے گاؤں کی طرف جا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی مفصل تھانہ صدر امیت کمار نے منگل کی رات جاسو گاؤں کی سمت جال بچھا دیا۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو لوگ آئے۔ ساتھ ہی ان کے پیچھے ایک اسکارپیو بھی تھی۔ جیسے ہی پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا، تمام لوگ گاڑی چھوڑ کر بھاگنے لگے، پولیس نے تعاقب کیا، جہاں سے ایک اسمگلر سنیل کمار کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Four Arrested With Drugs اڈیشہ میں ایک کروڑ کی منشیات کے ساتھ چار افراد گرفتار

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.