مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ' سرکاری نلوں میں گندا پانی آرہا ہے جس کی وجہ سے شہر کے لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور جن لوگوں کے یہاں بورنگ کا نظم ہے ان کے یہاں بھی گندا پانی آنے کی شکایت موصول ہورہی ہے۔
پٹنہ کے کنکڑ باغ، راجیندر نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی بھرجانے کی شکایت موصول ہوئی ہے کیونکہ یہاں پانی کی نکاسی انتہائی دھیمے دھیمے ہورہی ہے اور لوگ پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھروں میں جو پانی سپلائی کیا جارہا ہے وہ بے حد گندا اور بدبودار ہے اسی وجہ سے یہ پانی نہ تو پینے لائق ہے اور نہ ہی دیگر کاموں میں استعمال کرنے لائق۔