گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں جن سنسکرتی منچ بہار کی چھٹی ریاستی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ہے، اس موقع پر احمد صغير نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار مزاحمت اور ثقافت کی سرزمین رہا ہے۔ یہاں انقلاب اور ردِ انقلاب کے درمیان ایک طویل عرصے سے جدوجہد جاری ہے۔ واضح ہو کہ گیا کے میوزیم آڈیٹوریم میں جن سنسکرت منچ کی دو روزہ 6ویں ریاستی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بہار کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے فعال تھیٹر فنکاروں، ادباء، صحافیوں، مصوروں، گلوکاروں، شاعروں اور معروف دانشوروں کا ایک اجتماع تھا جو اپنی انواع کے ذریعہ لوگوں کے درمیان ثقافت کو فروغ دیتے ہیں اور ضرورت کے مطابق پھیلاتے ہیں۔ ساتھ ہی سماجی اور سیاسی حالات پر مبنی پروگراموں کے ذریعہ عوامی شعور کو پروان چڑھانے میں دن اور رات مصروف ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Jan Sanskriti جن سنسکرتی منچ کی پہل سے ضلع میں اردو آنرس میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ
اس کانفرنس میں جمہوریت پسند ادیبوں اور فنکاروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مقام پر کتابوں کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔ جہاں پر کتابوں کے شائقین کی ایک بڑی تعداد میں موجودگی درج کی گئی۔ وہیں دوسرے دن صبح کانفرنس کا آغاز ثقافتی پروگرام سے ہوا۔ جس کی نظامت انیل انسمن نے کی، اس پروگرام کے ذریعہ صدیوں پرانی گنگا جمنی تہذیب اور آپسی بھائی چارے کی عکاسی کی گئی۔ دوسرے دن بہار اکائی کی نئی کمیٹی کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ ساتھ ہی تینتیس رکنی ریاستی ایگزیکٹیو اور 101 رکنی ریاستی کونسلرز تشکیل دیے گئے ہیں۔