ETV Bharat / state

Patna Municipal Corporation سیتا ساہو پٹنہ کی میئر جبکہ ریشمی چندراونشی ڈپٹی میئر منتخب - بہار میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج

بی جے پی کی حمایت یافتہ سیتا ساہو ایک بار پھر پٹنہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں میئر کا عہدہ جیتنے میں کامیاب رہیں۔ جبکہ ریشمی چندراونشی کو ڈپٹی میئر کے عہدہ لیے منتخب کیا گیا۔ Patna Municipal Corporation

Etv Bharat
سیتا ساہو پٹنہ کی میئر جبکہ ریشمی چندراونشی ڈپٹی میئر منتخب
author img

By

Published : Dec 30, 2022, 9:03 PM IST

پٹنہ: بہار میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج کا اعلان تقریباً آ چکا ہے، کئی وارڈوں میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ سخت رہا، یہ پہلا موقع ہے کہ اس مرتبہ میونسپل کارپوریشن کے میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب عوام نے سیدھے طور پر کیا ہے، جب کہ اس سے پہلے تک منتخب ہونے والے وارڈ کاؤنسلر ہی میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب کرتے تھے۔ Patna Municipal Corporation

واضح رہے کہ پٹنہ میونسپل کارپوریشن میں میئر و ڈپٹی میئر کی سیٹ خواتین کے لیے محفوظ تھی، میئر عہدہ کے لیے سیتا ساہو اور مہ جبین جبکہ ڈپٹی میئر کے لیے انجنا گاندھی اور ریشمی چندراونشی کے درمیان مقابلہ سخت رہا۔

سیتا ساہو اور مہہ جبین کے درمیان کئی راؤنڈ میں مقابلہ ہوا لیکن بی جے پی کی حمایت یافتہ سیتا ساہو نے بہار کے سب سے باوقار پٹنہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں میئر کا عہدہ جیت لیا ہے۔

سیتا ساہو نے مسلسل دوسری مرتبہ اپنے نے قریبی حریف مہ جبین کو شکست دی ہے۔ مہ جبین عظیم اتحاد کی حمایت یافتہ امیدوار تھیں۔ سیتا ساہو کو 51,484 ووٹ ملے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آنے والی مہ جبین کو 32,955 ووٹ ملے۔

ریشمی چندراونشی نے ڈپٹی میئر کا عہدہ جیت لیا ہے۔ چندراونشی کو 1.47 لاکھ ووٹ ملے ہیں جبکہ انجنا گاندھی کو 1.37 لاکھ ووٹ ملے، اس طرح سے دس ہزار ووٹ سے چندراونشی نے جیت درج کی۔

پٹنہ میونسپل کارپوریشن میں میئر کے عہدے کے لیے کل 32 امیدوار میدان میں تھے۔ 70 سال بعد ریاست میں پہلی بار عوام نے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کیا ہے۔ اس سے قبل وارڈ کونسلرز کا انتخاب کیا جاتا تھا۔ اس الیکشن میں 32 مئیر اور 16 ڈپٹی میئر کے امیدوار اپنی قسمت آزما رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.