سکم کے گورنر گنگا پرساد آج اچانک ارریہ پہنچے جہاں ان کا زوردار استقبال کیا گیا۔ گورنر کو سرکٹ ہاؤس میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ،تقریباً نصف آدھا گھنٹہ سرکٹ ہاؤس میں قیام کرنے کے بعد گورنر واپس بذریعہ سڑک سکم کے لئے روانہ ہو گئے۔
دراصل گورنر ضلع انتظامیہ کو جیسے ہی خبر ملی کہ سکم کے گورنر ارریہ میں صبح کا ناشتہ اور کچھ دیر قیام کریں گے، اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ فوری طور سے حرکت میں آ گئی، اعلیٰ افسران نے سرکٹ ہاؤس پہنچ کر دیگر چیزوں کا جائزہ لیا اور تمام تر انتظامات کئے۔
گورنر سرکٹ ہاؤس پہنچے تو سب سے پہلے انہیں سلامی پیش کی گئی، بعد ازاں ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے انہیں فنیشور ناتھ رینو اور ڈالفین مچھلی پر بنی میمنٹو پیش کر کے استقبال کیا گیا۔
ادھر گورنر کی آمد کو لیکر حفاظتی نقطہ نظر سے چوک چوراہوں پر سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولس کی تعیناتی کی گئی۔
گورنر کے پہنچنے کے بعد کئی مقامی لوگوں نے بھی ان سے ملاقات کر کے استقبال کیا۔