ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College: طالبہ سمرن پروین کی نمایاں کامیابی - آرٹس مضمون میں شاندار کامیابی حاصل کی

گیا کے مانپور نورنگا گاؤں کی سمرن پروین انٹرمیڈیٹ امتحان میں آرٹس مضمون کے تحت ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے. سمرن مرزا غالب کالج کی طالبہ ہے اور اسکے والد پیشے سے سبزی فروش ہیں تاہم سخت محنت و لگن کی وجہ سے سمرن نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے بہار میں سمرن ٹوپ 10 میں شامل ہیں۔Samereen Parveen's Brilliant Performance in Intermediate Examination

سمرن پروین کی نمایاں کامیابی
سمرن پروین کی نمایاں کامیابی
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 10:41 AM IST

Updated : Mar 22, 2022, 11:34 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں اقلیتی طبقے کی بیٹیوں نے بھی گاوں سے نکل کر تعلیمی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ لڑکیوں کے ذریعہ تعلیمی شعبے میں نمایاں کامیابی میں اقلیتی ادارہ " مرزا غالب کالج" کی خدمات قابل تحسین ہیں جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

سمرن پروین کی نمایاں کامیابی

کالج کی معیاری تعلیم اور محنت ولگن کا بہتر نتیجہ ہے کہ رواں برس انٹر آرٹس میں مرزا غالب کالج کی طالبہ سمرین پروین نے ریاستی سطح پر ٹاپ 10 اور ضلع سطح پر فرسٹ ڈویژن حاصل کیا ہے۔Samereen Parveen's Brilliant Performance in Intermediate Examination

سمرن پروین ضلع کے مانپور نورنگا گاؤں کی رہنے والی ہیں۔ اور انکا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے۔ انکے والد محمد شوکت سبزی فروش ہیں اور انہوں نے بیٹی کے محنت ولگن کو دیکھتے ہوئے نامساعد حالات میں بھی اچھی تعلیم دینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑا ہے۔

آج سمرن کی اس نمایاں کامیابی پر نہ صرف انکے والدین خوش ہیں بلکہ مرزا غالب کالج منتظمہ اور یہاں کے تمام ملٓازمین کے لیے بھی خوشی اور کامیابی کا لمحہ ہے یہی وجہ ہے کہ سمرین کی کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات اور روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازنے کے لیے کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی ،پرنسپل پروفیسر سرفراز خان، ممبر ایڈووکیٹ مسعود منظر نورنگا گاؤں پہنچے جہاں پر کالج کی طرف سے سینکڑوں افراد کی موجودگی میں مٹھائی اور گلدستہ پیش کرکے دعاوں سے نوازا۔

اس موقع پر سمرن پروین نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا وہ اپنے اقلیتی کالج مرزا غالب کالج کی بے حد ممنون ہیں کہ وہ کورونا وبا کے دوران نامساعد حالات میں بھی امتحان کی تیاری میں رہنمائی کی۔ آج ان کے گھر آنے سے اور خوشی محسوس ہوئی ہے انہوں نے بتایا کہ وہ آگے کالج کے تعاون سے سول سروسز کی تیاری کرنا چاہتی ہے۔

جبکہ سکریٹری شبیع عارفین شمسی نے کہا کہ انکی کوشش اورہدف یہی ہے کہ کالج کو اعلیٰ مقام تک پہنچائیں تاکہ اچھی تکنیک کے ساتھ معیاری تعلیم حاصل کر کے لڑکے و لڑکیاں اچھے مقام پر فائز ہوں اور اپنے کنبہ کے ساتھ کالج کا نام بھی روشن کریں ۔سمرین کو اعزاز بخشنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ دوسرے طلبہ بھی اسے دیکھ کر محنت کریں

جبکہ پرنسپل ڈاکٹر سرفراز خان نے کہا کہ موجودہ وقت میں مرزا غالب کالج گیا لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پہلی پسند ہے کیونکہ خوشگوار اور تہذیب کے ماحول میں یہاں لڑکیوں کو بہتر تعلیم دی جاتی ہے کالج کی کوشش ہوگی پہلے کی طرح ہی آئندہ سال میں کالج کے طلبہ مزید بہتر کریں اور نمایاں نمبرات سے کامیاب ہوں جبکہ ممبر مسعود منظر نے کہا کہ کالج کے اہم ذمہ داران کو ایک گاوں میں آنے کی وجہ ہی ہے کہ وہ گاؤں کی اس لڑکی کو مزید گائیڈ کیا جائے تاکہ دوسری لڑکیاں دیکھ کر وہ اپنے اندر کی صلاحیت کی پہچان کریں اور مستقبل میں مزید اچھا ریزرلٹ ہو
مزید پڑھیں:Mirza Ghalib College Gaya: مرزا غالب کالج میں مزید آٹھ مضامین میں پوسٹ گریجویٹ کی تعلیم ہوگی

سمرن کی اس کامیابی پر مرزا غالب کالج کے تمام اسٹاف سمیت سماجی و سیاسی جماعتوں کے رہنما اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے مبارک باد پیش کی ہے۔

Last Updated : Mar 22, 2022, 11:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.