ETV Bharat / state

Shia Muslims mourn Muharram in Gaya گیا میں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے ماتمی جلوس نکالا گیا

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 7:44 PM IST

ضلع گیا میں شیعہ مسلمانوں کی جانب سے اتوار کو زنجیر ماتمی جلوس نکالا گیا شیعہ مسجد کے پاس سے یہ جلوس برآمد ہوا اور شہر کے پنچایتی اکھاڑا ہوتے ہوئے کربلا پہنچا، زنجیر ماتم کو دیکھنے کے لیے ضلع کے کئی علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی-

شیعہ مسلمانوں کی جانب سےماتمی جلوس نکالا گیا

گیا: امام عالی مقام حضرت سیدناامام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں شعیہ مسلمانوں کی جانب سے اتوار کے روز زنجیری ماتمی جلوس نکالا گیا ۔ اس میں ذالجناح بھی شامل تھا ۔ جسے دیکھنے والوں کا مجمع لگا رہا ۔ ماتمی جلوس دن کے دو بجے کے بعد شعیہ مسجد کے پاس سے نکلا جو پنچائتی اکھاڑا ہوتے ہوئے کربلا اقبال نگر پہنچا۔ اس دوران ہائے حسین، ہائے حسین کے ساتھ مرثیہ خوانی، نوحہ وخوانی بھی زنجیری ماتمی جلوس میں کئے جارہے تھے۔

اس موقع پر کربلاکے واقعہ کاتذکرہ سنایاجارہاتھا ۔تذکرہ کے دوران انسانیت کا پیغام جو امام عالی مقام نے کربلا سے دیاہے ، اس کو عام کرنے پرزوردیاگیا اور کہاکہ گیا کہ امام عالی مقام سیدالشہداحضرت امام حسین اورآپ کے اصحاب کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد کی جائیں گی ۔ باطل کی کل بھی شکست ہوئی تھی اور قیامت تک شکست ہوتی رہیگی ۔ اس موقع پر ماتمی جلوس میں بڑی تعداد میں زنجیری ماتم کرنے والے افرادشامل تھے ۔ اس جلوس کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند موجودتھے ۔پنچائتی اکھاڑا مسجد سے لیکر کربلاتک انسانی سیلاب ایسا امڑاہواتھاکہ پاوں رکھنے کی بھی جگہ نہیں تھی ۔سڑک کے دونوں کناروں پرواقع مکانات کی چھتوں پر بھی بڑی تعداد میں مردوخواتین کھڑے ہوکر زنجیری ماتم کو دیکھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: INDIA Manipur visit اپوزیشن کا منی پور دورہ، متاثرہ لڑکی کی ماں کا ملزمین کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

اس دوران سبھی کی آنکھیں اشکبار تھیں۔ وہیں اس بار بھی عزداروں کے استقبال کے لئے شہر کے مختلف تنظیمیں اور سماجی وسیاسی لیڈران کے علاوہ معززین شہر موجودتھے ۔ کئی مقام پر سبیل لگائی گئی تھی۔نگرویکاس پریشد کی طرف سے بھی سبیل لگائی گئی تھی ، جس میں سبھی طبقہ کے افراد موجودتھے ۔پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی سخت حفاظتی بندوبست کئے گئے تھے۔بڑی تعدادمیں مردوخواتین پولیس کی بھی تعیناتی کی گئی تھی ۔پنچائتی اکھاڑا روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی ہے ۔ادھر ماتمی جلوس کربلا پہنچااور وہاں پر بھی گھنٹوں عزاداروں نے ماتم کیا ہے دراصل ضلع گیا میں گیارہ محرم کو اکھاڑا اور ماتمی جلوس نکلنے کی روایت ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.