ETV Bharat / state

شکتی سنگھ گوہل اور مدن موہن جھا نے استعفی دیا

بہار کانگریس کے انچارج، شکتی سنگھ گوہل اور ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 1:34 PM IST

شکتی سنگھ گوہل، مدن موہن جھا نے اپنے عہدے سے استعفی دی دیا

پٹنہ: بہار کانگریس سے بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ معلومات کے مطابق بہار کانگریس کے انچارج شکتی سنگھ گوہل اور ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ تاہم ابھی تک ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا ہے۔

جانکاری کے مطابق اے آئی سی سی کی میٹنگ میں انچارج اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ شکتی سنگھ گوہل نے اپنا استعفی سونپا۔ اس اجلاس کی صدارت کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری وینوگوپال راؤ کر رہے تھے ۔

اس دوران ریاستی کانگریس کے صدر مدن موہن جھا نے بھی بہار انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی اور شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دینے کی پیش کش کی۔

تاہم ابھی تک سونیا گاندھی نے شکتی سنگھ گوہل اور ریاستی صدر مدن موہن جھا کا استعفی قبول نہیں کیا ہے۔ سونیا گاندھی نے دونوں رہنماؤں کو دہلی طلب کیا ہے۔ چھٹ کے بعد اگلے ہفتے دونوں رہنما سونیا گاندھی سے ملنے دہلی جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات کے انچارج نے بھی پارٹی ہائی کمان سے استعفی دینے کی پیش کش کی ہے۔ کانگریس نے ان ریاستوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بہتر کارکردگی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس کے کئی بڑے رہنماؤں نے بہار کے انتخابی نتائج کو لے کر قیادت پر سوال کھڑا کئے تھے۔ بدھ کے روز بہار سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے متعدد رہنماؤں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی ناگوار کارکردگی کا ایک جامع جائزہ لینے کی گزارش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ہائی کمان کی اجازت ملنے کے بعد اس سمت میں آگے بڑھیں گے۔

کانگریس رہنماؤں کے ایک حصے نے بہار انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں سینئر رہنما کپل سبل نے اب موثر کارروائی کی وکالت کی ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری طارق انور نے کہا ہے کہ بہار انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کے بارے میں غورو فکر کرنا ضروری ہے۔

اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کے اتحادی کانگریس 70 نششتوں میں صرف 19 نشستیں کی جیت سکی، جبکہ تیجسوی یادو کی قیادت میں عظیم اتحاد کا حکومت سے دور رہ جانا کانگریس کی خراب کارکردگی بھی مانا جا رہا ہے ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.