بہار کے ضلع ارریہ میں گزشتہ روز دیر شب تیز ہوا کے ساتھ بارش اور زالہ باری نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
گزشتہ روز پورے دن آسمان میں بادل چھائے رہنے سے جہاں لوگوں نے چلچلاتی دھوپ اور امس بھری گرمی سے راحت کی سانس لی تھی، وہیں دیر شب تیز بارش اور زالہ باری نے لوگوں کی یومیہ زندگی متاثر کر دی ہے۔
زالہ باری سے ایک طرف جہاں مکا اور دھان کے فصل کو نقصان پہنچا ہے، وہیں آم، کٹہل کے باغ کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 17 اور 18 اپریل کو پورے بہار میں تیز ہوا اور بارش ہونے کی امکان ظاہر کی ہے اور لوگوں کو خود کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہے۔