گیا ریلوے اسٹیشن پر مقامی تھانہ کی پولیس سمیت آرپی ایف نے اسٹیشن کے ویٹنگ ہال، پلیٹ فارم، پارکنگ ایریا اور بریج وغیرہ پر سرچ مہم چلایا۔
حالانکہ پولیس کے مطابق یہ معمول کی تلاشی مہم تھی، لیکن پولیس کے باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شدت پسند کی گرفتاری اور ضلع سے برآمد دھماکہ خیز اشیاء کے تعلق سے اسٹیشن کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گیاریلوے اسٹیشن حساس مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں سے درجنوں ٹرینیں دہلی، کلکتہ، جھارکھنڈ، پٹنہ، یوپی اور ممبئی کے علاوہ مختلف ریاستوں کے لئے ہوکر گزرتی ہیں۔ روزانہ 40 سے 50 ہزار لوگوں کی آمدورفت یہاں ہوتی ہے۔
گیا ریلوے اسٹیشن ماضی میں بھی ممنوعہ نکسلی تنظیموں کے نشانے پر رہا ہے، متعدد بار اسٹیشن کو اڑانے کی دھمکی بھی موصول ہوچکی ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں تحقیقات کے بعد کئی مرتبہ معاملہ شرارتیوں کی شرارت سے جڑا ہوا نکل چکا ہے۔ لیکن پھر بھی ریلوے انتظامیہ اسٹیشن کی سکیورٹی کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس کو مشتبہ سامان برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ البتہ پولیس نے اس دوران شراب کی بوتلیں ضبط کی ہیں۔ اس دوران کسی کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی ہے۔