ETV Bharat / state

دربھنگہ: گلناز کے لیے ایس ڈی پی آئی کا کینڈل مارچ - حاجی پور کی گلناز کی خبر

کینڈل مارچ میں شامل ایس ڈی پی آئی کے دربھنگہ ضلع کمیٹی کے رکن معظم مختار نے کہا کہ بہار کو بھی یوگی ماڈل کی طرح جنگل راج کی جانب ڈھکیلا جا رہا ہے۔ ان کا الزام تھا کہ بہار میں مختلف واقعات ایسے پیش آرہے ہیں جس سے ریاست کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مسلسل خراب کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

دربھنگہ: گلناز کے لیے ایس ڈی پی آئی کا کینڈل مارچ

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 7:48 AM IST

انہوں نے کہا کہ یہاں خواتین و بچیوں کے ساتھ مسلسل جنسی ہراسانی کے علاوہ دیگر جرائم کے واقعات روز سامنے آ رہے ہیں، معظم مختار نے کہا کہ حاجی پور کے دیسری میں گلناز کے ساتھ پیش آنے والی بربریت ہاتھرس کے واقعے کو دہرائے جانے کی کوشش ہے۔

ان کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اس معاملہ میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہو کر قانونی جنگ لڑ رہی ہے اور احتجاجوں کے ذریعہ آواز بلند کر رہی ہے اور اس وقت تک کرتی رہے گی جب تک کہ گلناز کو مکمل انصاف نہیں مل جاتا۔

اس موقع پر پارٹی کے کارکنان نے گلناز کے اہل خانہ کو 50 لاکھ معاوضے کا مطالبہ کیا اور تمام مجرمین کو گرفتار کر کے سخت سزا کی مانگ کی، ساتھ ہی اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح ہو کہ بہار کے حاجی پور میں گلناز نام کی ایک بیس برس کی لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا تھا، اطلاعات کے مطابق گاؤں کے ہی شرپسندوں نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور لڑکی کی جانب سے مخالفت کرنے کے بعد اسے زندہ جلا دیا، حالانکہ اس معاملے میں پولیس نے ایک چندن نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.