ETV Bharat / state

SDM Raid in Buxar Jail بکسر سِنٹرل جیل میں ایس ڈی ایم کا چھاپہ

author img

By

Published : Mar 5, 2023, 12:56 PM IST

بکسر سنٹرل جیل پر ایس ڈی ایم دھیریندر کمار مشرا نے چھاپہ مارا۔ اس دوران ضلع کے آٹھ تھانہ کے پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ چھاپے کے دوران شیونگ ریزر اور پنکھے کا کنڈنسر برآمد ہوا۔ Police Raid in Buxar Jail

بکسر سنٹرل جیل میں ایس ڈی ایم کا چھاپہ
بکسر سنٹرل جیل میں ایس ڈی ایم کا چھاپہ

بکسر: بہار کی بکسر سنٹرل جیل میں اچانک چھاپہ مارا گیا۔ اس میں آٹھ تھانوں کے پولیس کے ذریعے تمام وارڈوں کی تلاشی لی گئی۔ ساتھ ہی ساتھ قیدیوں سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ چھاپہ ہفتہ کی صبح 4:35 سے صبح 6:36 تک جاری رہا۔ چھاپہ مار کارروائی کی قیادت سب ڈویڑنل افسر دھیریندر مشرا کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ ایس ڈی پی او گورکھ رام، اے ایس ڈی ایم کمار، بی ڈی او دیپ چند جوشی اور آٹھ تھانوں کی پولیس اس مہم میں شامل تھی۔ دھیریندر مشرا نے اتوار کو بتایا کہ سب نے جیل کے قیدی وارڈوں کو گھیر لیا اور وارڈ کے ہر کونے اور احاطے کی تلاشی لی۔ اس دوران جےلیٹ کمپنی کا شیونگ ریزر اور سیلنگ فین کا کنڈنسر برآمد ہوا۔

بغیر کسی اطلاع کے اس قسم کے چھاپے سے جیل انتظامیہ اور قیدیوں میں افراتفری مچ گئی۔ اس سے پہلے کہ جیل انتظامیہ اور قیدی سمجھ پاتے پولیس اہلکاروں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا۔ اس دوران قیدیوں کے تمام وارڈز کی تلاشی لی گئی اور قیدیوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ وہیں جیل سے جو بھی دو اشیاء برآمد ہوئی ہیں، انہیں ممنوعہ اشیاء کے زمرے میں نہیں رکھا جاسکتا۔ ایسے میں فی الحال سب ڈویژنل افسر نے جیل سپرنٹنڈنٹ راجیو کمار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تریبھون سنگھ اور جیل کے دیگر اہلکاروں کو سخت چوکسی رکھنے کی ہدایت دی اور پھر واپس چلے گئے۔ افسر کا کہنا ہے یہ ایک حیرت انگیز چھاپہ تھا۔ ایسی کارروائی وقتاً فوقتاً کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے منظر عام پر آنے کا امکان نہ رہے اور قیدیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ بہار کی ہدایت پر ارریہ جیل میں چھاپہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.