ایک روزہ خصوصی اجلاس میں کونسل کے کارگذار چیئر مین ہارون رشید کے نشست پر بیٹھنے کے بعد 126 ویں ترمیمی بل کی منظوری کا عمل شروع ہوا۔ اس سے متعلق تجویز کو پارلیمانی امور کے وزیر نے ایوان کی بینچ پر رکھا جس کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔
کارگذار چیئر مین نے کہا کہ 'فی الحال لوک سبھا اور ریاستوں کے اسمبلی میں درج فہرست ذات کو دیئے ریزرویشن کی مدت کو دس سال تک کے لئے بڑھائے جانے کیے لئے قبل میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے پاس آئین ترمیمی بل کو آدھے سے زیادہ ریاستوں کی اسمبلیوںسے پاس کیا جانا ضروری ہے۔
اسی کے تحت آج اسمبلی کی توثیق کے بعد کونسل کی توثیق کی جانی ضروری ہے۔
آئین کے 126 ویں ترمیمی بل کے اتفائق رائے سے منظوری کے بعد آنجہانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ جن رہنماوں کو خراج عقید پیش کی گئی ان میں سابق مرکزی وزیر منی لال، سابق رکن پارلیمنٹ کمل سنگھ ، بہار کے سابق وزیر اجیت سنگھ اور سابق رکن اسمبلی کوشلیندر پرساد شاہی شامل ہیں۔
اس کے بعد ایوان کی کاروائی کو غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔