ریاست بہار کے ضلع گیا کے موہن پور بلاک کے چواں بار گاؤں کی رہنے والی رضوانہ خاتون کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے ایک لاکھ 5 ہزار 973 روپے کا چیک دیا ہے۔ یہ رقم سعودی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔
دراصل گیا کے موہن پور بلاک کے چواں بار کے رہنے والے محمد شمیم کئی برسوں سے سعودی عرب کے ریاض میں ایک لیتھ مشین پر کام کرتے تھے۔
محمد شمیم کے رشتہ دارنے بتایا کہ 'وہ قریب 25 برسوں سے ایک نجی کمپنی میں کام کررہے تھے۔' ہردو برس پر اپنے گھر واپس آتے تھے تاہم اسی برس ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انکی موت ہوگئی تھی۔
کمپنی نے پہلے کے بقایہ پیسے اور پی ایف کی رقم مختص کرکے ریاض میں واقع بھارت کے سفارت خانے کو رقم حوالے کیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ 'سعودی عرب کے ریاض میں واقع بھارت کے سفارت خانے نے محمد شمیم کے رشتے داروں کی تفصیل مانگی تھی جو قریبی حقدار تھا اسکے نام اور ساری جانکاری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن اور باہر کسان اپنی آواز اٹھائیں گے: راکیش ٹکیت
سفارت خانہ نے ضلع انتظامیہ کو رقم بھیج کر محمد شمیم کی قریبی رشتے دار کو دینے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے تحت رضوانہ خاتون کو چیک دیا گیا ہے اور ساتھ ہی سعودی کمپنی کی طرف سے تعزیت بھی پیش کی گئی ہے۔'