بہار میں سارن ضلع کے مانجھی تھانہ علاقہ میں پیر کو موٹرسائیکل سوار نوجوان کا گولی مار کرقتل کرکے بھاگ رہے دو بدمعاشوں میں سے ایک بدمعاش کا پیٹ۔ پیٹ کر قتل کرنے کے معاملے میں چار لوگوں کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔Four Arrested for Murder in Bihar
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنتوش کمار نے بدھ کو یہاں بتایاکہ دو مئی کو موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشو ںنے مانجھی تھانہ علاقہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کا گولی مار کرقتل کرنے کے بعد سارن ضلع کے کو پا تھانہ علاقہ کے چھپرہ۔ سیوان قومی شاہراہ نمبر۔ 531 پر پیانو گاﺅں کے نزدیک اپنی خراب موٹر سائیکل کو ٹھیک کرارہا تھا۔ اسی درمیان مانجھی تھانہ علاقہ کے جس نوجوان کا قتل ہوا تھا اس کے اہل خانہ اور مقامی گاﺅں والوں نے مذکورہ دونوں گولی مارنے والے بدمعاشوں کو گھیر لیا اور لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ۔ پیٹ کر ایک بدمعاش کا قتل کر دیا۔
مزید پڑھیں:پٹنہ: قتل کے معاملے میں چار بدمعاش گرفتار
انہوں نے بتایاکہ معاملے میں سارن پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت کر کے مانجھی تھانہ علاقہ کے مرہاں گاﺅں باشندہ چنچل کمار یادو ، ونود کمار یادو اور دلیپ کمار یادو اور مانجھی تھانہ علاقہ کے گوری گاﺅں باشندہ ہرے رام یادو کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیاہے ۔
یواین آئی