ETV Bharat / state

گیا میں سینیٹائزیشن مہم جاری

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 1:14 PM IST

گیا میں 17 گاڑیوں سے سینیٹائزیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔ کورونا کو لے کر نگر نگم انتظامیہ الرٹ پر ہے، ضلع میں اب تک ایک ہزار سے زائد مثبت معاملات آچکے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں کووڈ 19 ہسپتال اے این ایم سی ایچ میں 30 سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔

گیا میں سنیٹائزیشن مہم جاری
گیا میں سنیٹائزیشن مہم جاری

بہار کے ضلع گیا میں کووڈ 19 ہسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر کوئی ایسا دن نہیں گزر رہا ہے، جس دن موت کی خبریں موصول نہیں ہورہی ہوں۔ کورونا مثبت اور موت کی خبر نے عام لوگوں میں ڈر پیدا کردیا ہے ۔

گیا میں سینیٹائزیشن مہم جاری

وہیں حکومت کی جانب سے بچاو اور احتیاطی قدم اٹھائے گئے ہیں۔ ریاست میں 16 دنوں کا لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے۔ تاہم روزانہ مثبت مریضوں کا ملنا خطرناک شکل کے اختیار کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

گیا شہری حلقے میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے گزشتہ چھ دنوں سے سینیٹائز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خود میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کمان سنبھالے ہوئے ہیں، سترہ آٹو اور ٹیمپو گاڑی سے سینیٹائزیشن کا کام کیا جا رہا ہے۔

سینیٹائزیشن کو لے کر الگ الگ علاقوں کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔

مقامی باشندہ پریم پرکاش نے کہا کہ 'میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ان کے علاقے میں ماسک و صابن تقسیم کئے گئے ہیں، ان کے محلے کے سات آٹھ گھروں سے کورونا مثبت معاملے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈپٹی میئر اکھوری ناتھ عرف موہن شریواستو نے کہا کہ 'شہر کے سبھی 53 وارڈز میں بیداری، سینیٹائزیشن کی مہم جاری ہے۔ نگر نگم کی طرف سے 'نگر سرکار آپ کے دوار' پروگرام کے تحت گھر گھر پہنچ کر صابن و ماسک بانٹ رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پندرہ وارڈوں میں کام ہو چکا ہے، بقیہ میں ہونے باقی ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے دوران نگم کے صفائی عملے کا حوصلہ نہ ٹوٹے اس کے لئے انہیں اعزاز و انعامات سے بھی نوازا جارہا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.