ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ سے ہوکر گزرنے والی بیشتر ندیوں میں طغیانی کے سبب سیلاب نے دستک دے دی ہے۔
سیلاب کا پانی اب نئے علاقوں میں بھی داخل ہو رہا ہے، کئی گاؤں پوری طرح سے سیلاب کی زد میں ہیں۔
وہیں سیلاب کے پیش نظر دربھنگہ۔ سمستی پور ریل خدمات عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ریاست کے کئی اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں۔ کئی لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔
دراصل مسلسل بارش اور نیپال سے چھوڑے گئے لاکھوں کیوسک پانی کی وجہ سے ضلع کی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
ندیوں کی سطح آب میں اضافے کا اثر اب سمستی پور ۔ دربھنگہ ریلوے سیکشن پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سمستی پور۔ دربھنگہ ریل خدمات عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
سمستی پور ریلوے ڈویژن کے اعلیٰ افسران مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی گنڈک اور باگمتی ندیوں میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے ریلوے لائن کئی دنوں تک معطل تھی۔