گیا: بہار جوڈیشیل سروس امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کرنے والی صدف مصطفی نے اپنی کامیابی کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کو ایک پیغام بھیج کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ صدف مصطفی نے کہا کہ کامیابی تبھی ممکن ہے جب کسی چیز کو حاصل کرتے وقت محنت اس طرح کی جائے کہ آپ کے پاس دوسرا کوئی آپشن اس کے علاوہ نہیں ہو۔ آج محنت کی تو کل مستقبل تابناک اور روشن ہوگا۔ پٹنہ لا کالج سے ایل ایل بی کورس کرنے کے بعد صدف مصطفی نے ساوتھ بہار سینٹرل یونیورسیٹی کا رخ کیا۔
صدف نے اپنے تاثرات میں کہا کہ کوڈیشیل امتحان کوئی آسان امتحان نہیں ہے۔ محنت کی بھٹی میں تپنا پڑتا ہے، تیاریوں کے دوران اتار چڑھاؤ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر کووڈ 19 کے دوران کچھ پریشانی ہوئی۔ تاہم اہل خانہ، دوستوں اور ٹیچرز کا تعاون رہا جس کی وجہ سے ہمت نہیں ہاری، جوڈیشیل اس لئے بھی ان کے لئے اہم تھا کیوں کہ ان کی بہن پہلے سے جوڈیشیری میں ہے۔ امتحان کی تیاری کرنے میں صدف کو ان کا بھی بھرپور تعاون ملا۔
یہ بھی پڑھیں:Controversial Question on Kashmir in Exam Paper بہار میں ساتویں جماعت کے امتحانی پرچے میں کشمیر کو الگ ملک بتایا گیا
صدف مصطفی نے جوڈیشیل امتحان کی تیاری کرنے والے اسٹوڈنٹس کو اپنے پیغام میں کہا کہ ہمت اور حوصلے کبھی ڈاون ہونے نہیں دیں۔ ہو سکتا ہے کہ پہلی مرتبہ میں کامیابی نہ ملے تاہم ارادہ پختہ ہو تو کامیابی قدم چومے گی۔ واضح ہوکہ بہار جوڈیشیل امتحان 2022 میں صدف مصطفی نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ Sadaf Mustafa Reaction On Success In Juridical Competition