دربھنگہ ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے بڑا بازار واقع سونا چاندی کے ہول سیلر النکار جویلری کے شو روم میں کچھ بدمعاشوں نے ہتھیار کے سہارے کروڑوں کا قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔
یہ واقعہ بدھ کے روز صبح دس بجے پیش آیا۔ قریب پانچ جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار کے سہارے کروڑ روپے کے قیمت کا سونا لوٹ کر فلمی انداز میں پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے نکل گیے۔
وہیں واردات کی جانکاری ملتے ہی موقع پر دربھنگہ ضلع کے پولیس کپتان بابو رام اپنے پولس کے ساتھ پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس واردات سے علاقے میں سنسنی اور تاجروں میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ پولس نے موقع واردات سے گولیوں کے کھوکھے بھی برآمد کیے۔
اس واردات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے آر جے ڈی کے نوجوان لیڈر محمد کلام نے کہا کہ اس واردات نے دربھنگہ پولس اور حکومت بہار پر سوال کھڑا کر دیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کا حوصلہ اس حکومت میں کافی برھ گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
مطلوب ملزم گرفتار
وہیں اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے دربھنگہ کے سینئر ایس پی بابو رام نے کہا کہ پانچ جرائم پیشہ افراد نے واردات کو انجام دیا ہے، پولس پورے معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے بہت جلد ملزمین گرفتار ہوں گے۔