ETV Bharat / state

مدھے پورہ: آر جے ڈی کارکنان کا زرعی بل کے خلاف احتجاج - وزیر اعلی نتیش حکومت کی حکمرانی پر مجرمان کا غلبہ ہے

آر جے ڈی اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری عالم نے کہا کہ کسانوں کے بارے میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی پالیسی ٹھیک نہیں ہے، نریندر مودی جو بل لا رہے ہیں وہ کسان مخالف ہے اور اس کی مخالفت میں طلباء، نوجوان، اقلیت سمیت تمام لوگ سڑک پر اتر رہے ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

آر جے ڈی کارکنان
آر جے ڈی کارکنان
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 7:20 AM IST

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں راشٹریہ جنتا دل کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے بیان پر آر جے ڈی کارکنان نے مرکزی حکومت کے کسان مخالف بل کو واپس لینے کے مطالبے پر احتجاج کیا۔

آر جے ڈی کارکنان

آر جے ڈی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ضلع ہیڈ کوارٹر سے پرانی بازار ، مسجد چوک، پانی ٹنکی چوک، تھانہ چوک، سبھاش چوک، مین بازار پورنیہ گولا چوک اور کرپوری چوک سے ہوتے ہوئے احتجاجی مارچ کلکٹریٹ کے مرکزی دروازے پر پہنچ کر ختم ہوا، اس دوران آر جے ڈی کارکنان نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، آر جے ڈی کے ضلعی صدر جئے کانت یادو کی قیادت میں پارٹی کے تمام سیلوں سے وابستہ کارکنان نے نعرے بازی کی۔

اس موقع پر آر جے ڈی کے ضلعی صدر جئے کانت یادو نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کسانوں کا مفاد چاہتی ہے تو پورے کسانوں کے حق میں بل لائے تاکہ کاشتکار اپنی فصل کی قیمت حاصل کرسکیں، چاہے سرکاری منڈی ہو یا تاجروں کے ہاتھ، حکومت کی طرف سے طے شدہ کم سے کم سپورٹ قیمت پر کسانوں کی فصلیں فروخت ہوں۔ ایسا کرنے سے کسانوں کو اپنی فصلوں کی مناسب قیمت ملے گی اور کسانوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی بھی ممکن ہوسکے گی۔

پروفیسر اروند کمار نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش حکومت کی حکمرانی پر مجرمان کا غلبہ ہے، نوجوان روزگار کے لئے بھاگ رہے ہیں۔

اساتذہ سیل کے ریاستی صدر پروفیسر رندھیر یادو نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا کرنے کے بجائے روزگار کے مواقع کو ختم کررہی ہے۔

ڈاکٹر جواہر پاسوان نے کہا کہ حکومت کم سے کم سپورٹ قیمت دے کر کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے۔

آر جے ڈی اقلیتی سیل کے ریاستی جنرل سکریٹری عالم نے کہا کہ کسانوں کے بارے میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی پالیسی ٹھیک نہیں ہے، نریندر مودی جو کسان مخالف بل لا رہے ہیں اس کی مخالفت میں طلباء ، نوجوان ، اقلیت سمیت تمام لوگ سڑک پر اتر رہے ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ریاستی ایگزیکٹو ممبران بھولا پرساد یادو ، دل موہن سنگھ ، ڈاکٹر دیو پرکاش ، سریکا پاسوان ، ڈاکٹر راجیش رتن مننا ، ڈاکٹر وجے ، امیت بھارتی ، جئے پرکاش یادو ، ڈاکٹر سریش کمار ، امریندر کمار یادو ، پرکاش کمار پنٹو ، بھارت بھوشن ، تیج نارائن یادو ، پرمیشوری یادو ، ارون کمار ، شیو نارائن سدا ، شیو نارائن سردار ، عیسیٰ اسلم ، نونیت کمار ، راہل راج ، یوگیندر رام ، مننا کمار سمیت آر جے ڈی دیگر کارکنان موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.