ETV Bharat / state

آر جے ڈی ترجمان ریتو جیسوال نے ملکی ویکسین پر اٹھائے سوال

بہار کی مشہور سابق مکھیا اور آر جے ڈی کی ترجمان ریتو جیسوال نے کہا کہ جن لوگوں کے اندر استطاعت ہے وہ خرید کر ویکسین ضرور لیں، مفت ویکسین پر غریبوں کا حق ہے۔

rjd-spokesperson-reto-jaiswal-raised-questions-on-the-countrys-vaccine
آر جے ڈی ترجمان ریتو جیسوال نے ملکی ویکسین پر اٹھائے سوال
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 11:49 AM IST

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو اور تیج پرتاپ یادو کے روس میں بنی اسپوت نِک ٹیکہ لینے کے معاملے میں بیان بازی رُکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ موتیہاری پہنچی آر جے ڈی ترجمان ریتو جیسوال نے بھارتی ویکسین کو ہی بیرون ممالک فارمولے سے بچانے کی بات کہی ہے۔

ریتو جیسوال نے کہا کہ مفت ویکسین پر پہلا حق غریبوں کا ہے اور جو لوگ پیسے سے خریدنے کی طاقت رکھتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ خرید کر ویکسین لگوائیں۔ بر سر اقتدار لوگ دوسروں کے کپڑوں پر دھیان دے رہے ہیں تو انہیں ریاست میں ہورئے جرائم پر دھیان دینا چاہیے۔

ریاست میں حال میں ہوئے ٹرانسفر پوسٹنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے ریتو جیسوال نے کہا کہ آر سی پی ٹیکس پوسٹنگ ہے، جسے لے کر اقتدار میں بیٹھے رہنما لوگوں پر بھی سوال اٹھانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پٹنہ: خدابخش لائبریری کے ایک حصہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ واپس

دراصل ریتو جیسوال آر جے ڈی کی اُس چھ رکنی ٹیم کی ممبر ہے جو مشرق چمپارن ضلع کے مٹھیریا چوک پر ہوئے پون گپتا قتل کی جانچ کرنے موتیہاری پہنچی تھیں۔ اس دوران موتیہاری سرکٹ ہاؤس میں ریتو جیسوال نے تیجسوی اور تیج پرتاپ یادو کو لے کر اٹھ رہے سوالوں کا جواب دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.