ETV Bharat / state

Bihar MLC Election 2022: آر جے ڈی کی جانب سے قاری صہیب، منی دیوی اور اشوک کمار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - قاری صہیب نے ایم ایل سی انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا

تیجسوی یادو کے قریبی سمجھے جانے والے قاری صہیب نے کہا کہ آج میں یہاں تک پہنچا ہوں یہ میرے والدین کی دعاؤں کا ثمرہ ہے، سب سے پہلے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اس کے بعد پارٹی کے قومی صدر کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہوئے اس لائق سمجھا کہ چھوٹے سے کارکن کو ایوان تک پہنچایا، یہاں سے میری ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے۔Qari Sohaib Filed Nomination Papers for MLC Election

پرچہ نامزدگی
پرچہ نامزدگی
author img

By

Published : Jun 9, 2022, 12:05 PM IST

پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل کی جانب سے تین امیدواروں نے آج بہار اسمبلی پہنچ کر رکن قانون ساز کونسل کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا، راجد کی جانب سے یوتھ راجد کے ریاستی صدر قاری صہیب،منی رجک اور اشوک کمار نے پرچہ بھرا ہے، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت راجد کے قومی صدر لالو پرساد یادو،حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو، بھولا یادو سمیت متعدد رہنما موجود تھے. امیدواروں کو پرچہ بھرنے کے بعد لالو یادو نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنا ہم سبھوں کی پہلی ذمہ داری ہے، راجد ہمیشہ سے غریبوں اور پسماندہ طبقہ کی آواز بلند کرتا رہا ہے، ایوان میں آپ لوگوں کو بھی اسی راستے پر چلتے ہوئے بے باکی سے آواز بلند کرنا ہے۔Qari Sohaib Filed Nomination Papers for MLC Election

تیجسوی یادو کے قریبی سمجھے جانے والے قاری صہیب نے کہا کہ آج میں یہاں تک پہنچا ہوں یہ میرے والدین کی دعاؤں کا ثمرہ ہے، سب سے پہلے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اس کے بعد پارٹی کے قومی صدر کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد اور بھروسہ کرتے ہوئے اس لائق سمجھا کہ چھوٹے سے کارکن کو ایوان تک پہنچایا، یہاں سے میری ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے، ہم لوگوں کا نشانہ بہار کے اقتدار پر تیجسوی یادو کو بیٹھانا ہے تاکہ بہار کے غریب اور بے بس عوام کی ترقی ہو سکے. وہیں منی رجک نے کہا کہ ایک معمولی سی خاتون کو جس نے کبھی ایوان نہیں دیکھا تھا اسے یہاں تک پہنچایا دیا گیا یہ صرف لالو یادو ہی کر سکتے ہیں. کیونکہ وہ غریبوں کے اصل لیڈر ہیں۔

مزید پڑھیں:Bihar MLC Election: بہار ایم ایل سی انتخاب میں دباؤ کی سیاست تیز، آر جے ڈی اور کانگریس آمنے سامنے

واضح رہے کہ تینوں امیدوار راجد کے قدیم اور معمولی کارکنان تھے، منی دیوی ایک معمولی خاتون کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ شروعات سے پارٹی کے تئیں وقف رہی ہیں، یہ کپڑے دھونے کا کام کرتی ہیں، ان کی امیدواری کو لیکر تیج پرتاب یادو نے زیادہ پہل کی اور ٹکٹ دلانے میں کامیاب رہیں، جبکہ اشوک کمار پانڈے گزشتہ تیس سالوں سے راجد کے ایک کارکن کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.