ETV Bharat / state

Tributes for Sharad Yadav شرد یادو کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کا خراج عقیدت

راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے انتقال پر مختلف سیاسی رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ Political Leaders Condole Sharad Yadavs Demise

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 14, 2023, 8:07 AM IST

Updated : Jan 14, 2023, 2:31 PM IST

سیاسی رہنماؤں کا شرد یادو کو خراج عقیدت

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما، سابق مرکزی وزیر و سماجوادی تحریک کے تربیت یافتہ لیڈر شرد یادو کے انتقال سے جہاں ملکی سطح پر مختلف پارٹیوں کے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں ان کے ساتھ کئی دہائیوں جڑے و کام کرنے والے سیاسی رہنماؤں نے بھی شرد کے ساتھ گزرے خوشگوار لمحوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک کا بڑا خسارہ قرار دیا۔ شرد یادو کے چالیس سال کی رفاقت میں رہے راشٹریہ جنتا دل کے سینئر رہنما و سابق ایم ایل سی ڈاکٹر تنویر حسن نے کہا کہ شرد یادو جی کے ساتھ سینکڑوں یادیں وابستہ ہیں جو چالیس برسوں پر محیط ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ آخری عمر تک ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اور جے پرکاش یادو کے افکار کی حفاظت کرتے رہے۔ سماجواد کا سبق انہوں نے اپنے بزرگوں سے سیکھا تھا اس سبق کو وہ نئی نسلوں میں منتقل کرنے کے لیے فکرمند رہتے تھے۔ انہوں نے ملک گیر پیمانے پر کئی بڑی تحریک کی نہ صرف قیادت کی بلکہ انہیں انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان جیسا لیڈر اب دوسرا کوئی پیدا نہیں ہوگا۔

شرد یادو کے ساتھ لمبے عرصے تک کام کرنے والے بہار اسمبلی کے سابق اسپیکر و دلت لیڈر ادے نارائن چودھری نے کہا کہ شرد یادو ملک کے ایک بےباک لیڈر تھے جنہوں نے زندگی بھر دلت، پسماندہ، مجبور اور بے سہاروں کی آواز بلند کرتے رہے۔ انہوں نے زبانی کے بجائے عملی سیاست کی اور کئی مسائل حل کئے، ملائم یادو، لالو یادو اور شرد یادو کی جوڑی ملک بھر میں اسی وجہ سے مشہور تھی کہ تینوں نے ہمیشہ غریب اور بے سہاروں کی لڑائی لڑی، یہ لیڈران عوام کے مفاد کی سیاست کی جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں بستے تھے۔ راشٹریہ جنتادل کے رکن قانون ساز کونسل قاری صہیب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شرد یادو ملک کے ایک قدآور لیڈر تھے۔ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہم جیسے ہزاروں کارکنان کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سماجواد کا سبق دیا، موجودہ سیاسی حالات پر انکی گہری نظر تھی، اسی وجہ سے کہتے تھے آج ملک میں سماجواد نظریہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ان کے لئے سچی خراج عقیدت یہی ہوگی کہ ان کے چھوڑے ہوئے کاموں پر پورا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : Sharad Yadav Passes Away جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال

Last Updated : Jan 14, 2023, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.