ETV Bharat / state

سارن میں آر جے ڈی لیڈر کا گولی مار کر قتل - بہار کے سارن ضلع کے بھیلڈی تھانہ

چھپرا میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر کشور کمار مہتو کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش کر رہی ہے۔ Firing on RJD leader in Saran Bihar

Firing on RJD leader in Saran Bihar
سارن میں آر جے ڈی لیڈر کا گولی مار کر قتل
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 2:52 PM IST

چھپرا: بہار کے سارن ضلع کے بھیلڈی تھانہ علاقے میں منگل کی صبح مجرموں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایک لیڈر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ سمست پور گاؤں کے رہنے والے آر جے ڈی لیڈر کشور کمار مہتو عرف ایم ایل اے (31) چائے پی کر اپنی موٹر سائیکل سے واپس آرہے تھے۔ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو مجرموں نے انہیں گولی مار دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ انہیں علاج کے لیے صدر اسپتال چھپرہ لے گئے۔ جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال چھپرہ بھیج دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل بہار میں ماب لنچنگ کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا۔ یہ ماب لنچنگ کا واقعہ چھپرا ضلع کے رسول پور میں پیش آیا تھا۔ بتایا جا رہے کہ گوشت کے شبہ میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ مرنے والے کی شناخت سیوان ضلع کے حسن پورہ تھانہ علاقہ کے تحت ایم ایچ نگر کے نصیب قریشی کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں تین افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معاملہ کی حساس نوعیت کی وجہ سے پولیس کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.