ETV Bharat / state

RJD Leader Feels Scared in India ہمارا ملک اب رہنے لائق نہیں بچوں کو بیرون ملک رہنے کا مشورہ، عبدالباری صدیقی - rjd leader abdul bari siddiqui feels scared

بہار کے سابق وزیر مالیات و آر جے ڈی کے سینیئر رہنما عبدالباری صدیقی نے کہاکہ ہمارے ملک میں نفرت اور تشدد کا ایسا خراب ماحول قائم ہو گیا ہے جہاں صرف ذات پات اور ہندو مسلمان کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کو امریکہ اور بیٹی کو لندن میں رہنے کوکہا ہے۔ RJD Leader Abdul Bari siddiqui Feels Scared in India

rjd leader abdul bari siddiqui feels scared in india advised son and daughter to take citizenship of foreign country
ہمارا ملک اب رہنے لائق نہیں
author img

By

Published : Dec 22, 2022, 3:24 PM IST

پٹنہ: بہار کے سابق وزیر مالیات و آر جے ڈی کے سرکردہ سینئر رہنما عبدالباری صدیقی نے پٹنہ میں منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک اب رہنے کے لائق نہیں رہا۔ جس ملک کو پوری دنیا میں امن و امان اور بھائی چارہ کا علمبردار سمجھا جاتا ہے اب اس کی وہ پہچان ختم ہو رہی ہے۔ دن بدن فرقہ وارانہ کشیدگی کا خطرناک و خوفناک ماحول تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب یہاں امن پسند لوگوں کے لیے جینا محال ہو گیا ہے۔ RJD Leader Abdul Bari siddiqui Feels Scared in India

ویڈیو

عبدالباری صدیقی نے کہاکہ جو بھی لیڈر آئینی عہدہ پر آتا ہے تو وہ عوام کی خدمت کرنے اور سماج میں امن و امان کا ماحول بنائے رکھنے کا حلف لیتا ہے مگر اس کے بعد وہ بھول جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے کو سب سے زیادہ نقصان ان سے ہے۔ آج ملک کو ایک ایجنڈا کے تحت چلایا جا رہا ہے، جب کہ اس ملک کی انفرادیت کثرت میں وحدت ہے۔ بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے اس ملک کا آئین اس طرح مرتب کیا ہے جس پر چل کر ہی ہمارے ملک کی سلامتی و سالمیت باقی رہے گی۔'
عبدالباری صدیقی نے کہاکہ ہمارے ملک میں نفرت اور تشدد کا ایسا خراب ماحول قائم ہو گیا ہے یہاں اب صرف ذات پات اور ہندو مسلمان کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اس سے ملک کا آئینی و جمہوری نظام تباہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اس لیے میں نے اپنے بچوں سے 'بیٹا جو امریکہ میں رہتا ہے اور بیٹی جو لندن میں رہتی' کہا ہے کہ وہ وہیں رہے، میں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہاں کی شہریت مل جائے تو وہیں رہ جائے، بھارت نہ آئے، کیونکہ یہاں اب امن پسند لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.