ETV Bharat / state

RJD issues Notice To Party MLA آر جے ڈی نے نتیش مخالف بیانات کے لیے ایم ایل اے سدھاکر سنگھ کو نوٹس جاری کیا

نیرج کمار نے سدھاکر سنگھ کو نوٹس جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب واضح پیغام گیا ہے کہ عظیم اتحاد کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 18, 2023, 10:57 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی ہدایت پر پارٹی نے آج ایم ایل اے اور سابق وزیر سدھاکر سنگھ کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف مسلسل بیان دینے پر وجہ بتاو ¿ نوٹس جاری کیا ہے۔

بدھ کو آر جے ڈی کے پرنسپل جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی کے دستخط سے میڈیا کو جاری ایک نوٹس میں سدھاکر سنگھ سے پوچھا گیا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار اور ان کی قیادت والی مہا گٹھ بندھن حکومت کے خلاف بار بار بیان دینے پر پارٹی کی طرف سے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہیں کی جانی چاہئے؟ سنگھ کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف سدھاکر سنگھ کے مسلسل بیانات کا نوٹس لیا ہے۔ سنگھ کا بیان عظیم اتحاد حکومت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو رہا تھا، اس لیے انھوں نے پارٹی کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی۔

دریں اثنا، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ترجمان نیرج کمار نے سدھاکر سنگھ کو نوٹس جاری کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب واضح پیغام گیا ہے کہ عظیم اتحاد کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سدھاکر سنگھ کا بیان 'اتحاد دھرم' کی خلاف ورزی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے بیٹے سدھاکر سنگھ نے وزیر زراعت کے عہدہ پر رہتے ہوئے کھلے عام بیان دیا تھا کہ ان کے محکمے میں بدعنوانی عروج پر ہے اور وہ چوروں کے لیڈر ہیں۔ سدھاکر سنگھ نے اپنے بیان پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ لیکن اس کے بعد بھی وہ ایگریکلچر روڈ میپ کی مبینہ ناکامیوں سمیت دیگر کئی مسائل پر عظیم اتحاد حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو کے لیے مسلسل مشکلات پیدا کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: RJD Leader Bhai Virendra مرکزی حکومت بے روزگاری دور کرنے میں ناکام

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.