ETV Bharat / state

Upendar Kushwaha Controversy اوپیندر کشواہا بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں - صدر و سابق مرکزی وزیر اوپندر کشواہا

آر جے ڈی اور جے ڈی یو نے دعویٰ کیا ہے کہ اوپیندر کشواہا بی جے پی کے اشارے پر کام کررہے ہیں۔ بی جے پی کی ہدایت پر ہی انہوں نے عظیم اتحاد کے خلاف بیان بازی کی ہے۔ عظیم اتحاد نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی کو روکا نہیں ہے۔ ہر آدمی کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہے۔ RJD And JDU Slam Upendra Kushwaha

اوپیندر کشواہا بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 12:45 PM IST

اوپیندر کشواہا بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں

پٹنہ: جے ڈی یو پارلیمنٹری بورڈ کے صدر و سابق مرکزی وزیر اوپندر کشواہا اکثر و بیشتر بیانات کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ کشواہا راست اپنے پارٹی لیڈر و وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف جم کر تنقید رہے ہیں۔ جے ڈی یو کے سینئر رہنما افضل عباس نے کہا کہ اوپیندر کشواہا بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں جو عظیم اتحاد میں دراڑ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اس مہم میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پر جو بھی الزامات عائد کیے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی کے تئیں وہ کتنے وفادار ہیں۔ انہیں اب تک سمجھ لینا چاہیے تھا کہ وزیر اعلیٰ سنتے سب کی ہے مگر کرتے وہی ہیں جو عوام کے مفاد میں ہوتا ہے۔ یہ ان کا خود کا فیصلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ذہن صاف کرنا چاہیے کہ پارٹی کوئی اور چلا رہا ہے۔ آخر دو سال میں انہیں سمجھ نہیں آیا کہ پارٹی کون چلا رہا ہے۔ بی جے پی کشواہا جی کے کاندھے پر بندوق رکھ کر گولی چلا رہی ہے۔ کشواہا جی جس حصے کی بات کر رہے ہیں ان کی حصہ داری ہے کہاں؟ یہ تو نتیش کمار کے وسیع قلب کا نمونہ ہے کہ وہ پارٹی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Samadhan Yatra ہم سماج کے تمام طبقات کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں، نتیش

ادھر آر جے ڈی نے بھی اوپیندر کشواہا پر جم کر تنقید کی۔راجد کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ کشواہا کے بیان سے اتحاد کے صحت پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے۔ انہیں بی جے پی کی طرف سے کوئی آفر ملا ہے جس کی وجہ سے وہ سارا کھیل کھیل رہے ہیں۔ بی جے پی جب سے بہار میں اقتدار سے بے دخل ہوئی ہے اس وقت سے وہ اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح سے عظیم اتحاد کو نقصان پہنچایا جائے۔ اسی میں اپندر کشواہا جی پھنستے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.