بہار کے ڈومریا تھانہ میں گذ شتہ رات ماؤنوازوں نے ڈائینامائڈ دھماکہ کر کے سابق ایم ایل سی انج کمار سنگھ کا گھر تباہ کر دیا۔
ماؤنوازوں کے ذریعہ کئے گئے اس دھماکہ سے آس پاس کے علاقے دہل گئے اور علاقوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔
عام انتخابات کے اعلان کے بعد ماؤنوازوں نے اس دھماکہ سے انتظامیہ کو چیلینج دے دیا ہے۔ ایسے میں پرامن طریقہ سے ووٹنگ کرانا اب گیا ضلع میں انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلینج بن گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سابق ایم ایل سی انج کمار سنگھ کافی دنوں سے ماؤنوازوں کے نشانہ پر تھے۔ حانلاکہ ماؤنوازوں کے ذریعہ گھر تباہ کئے جانے کے دوران کیسی طرح کی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
ماؤنواز تنظیم 'بھاکپا ماؤنواز' کے مسلح دستے نے گیا ضلع کے سابق ایم ایل سی انج کمار سنگھ کے گھر کو گزشتہ رات دھماکہ سے تباہ کر دیا اور افراد خاندان کو جم کر مارا پیٹا۔
حادثہ کے بعد سے ان کے گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے۔
ذرایع کے مطابق تقریبا 50 کی تعداد میں ماؤنوازوں کا ایک دستہ ایم ایل سی کے ڈومریا تھانہ میں واقع ان کے گھر پہنچ کا کر افراد خاندان کو گھر سے باہر نکال دیا۔
اس دوران ماؤنوازوں نے گھر میں موجود ایم ایل سی کے چچا اور بھائی کی بھی جم کر پٹائی کی اور دھماکہ خیز مادہ سے گھر کو تباہ کر دیا۔